Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

پاکستانی دستاویزی فلم کیلئے جنوبی کوریا سے بہترین انسانی حقوق کا ایوارڈ

By Akhtar Rasool
مئی 9, 2022 2 Min Read
0

سیول، جنوبی کوریا: پاکستان میں مقیم، جنگ سے متاثرہ افغان بچوں کے بارے میں دستاویزی فلم نےسیئول، جنوبی کوریا میں منعقدہ، کوریا انٹرنیشنل شارٹ فلم فیسٹیول سے بہترین انسانی حقوق کا ایوارڈ جیت لیا۔

Twinkling without Shining، ٹوئنکلنگ ود آؤٹ شائنگ ،ان بے گھر افغان بچوں بارے میں ہے جو کراچی کے مختلف کاروباری اور رہائشی محلوں کے فٹ پاتھوں پرعارضی پناہ گاہوں میں رہ رہے ہیں۔ یہ سندھ کے دارلحکومت کی سڑکوں پر کوڑے کے ڈھیروں سے دوبارہ استعمال کی جانے والی اشیاء چن کر اپنی روزی کماتے ہیں۔

اس دستاویزی فلم کی ہدایتکاری اور پیشکش خالد حسن خان نے کی ہے کی ہے، محسن ایس جعفری اور سید اویس علی معاون پروڈیوسر ہیں۔ جبکہ فلم کی عکس بندی ، زاہد راجہ نے کی ہے۔ اس سے قبل مارچ 2022 میں، یہ فلم گولڈن ویٹ ایوارڈز، ترکی سے اپیشل جیوری کا پرائز جیت چکی ہے۔

بچپن کی تلاش میں افغان، اس کربناک حقیقت سے متعلق ایک احوال ہےکہ جنگ کسطرح غربت، بیماری، نقل مکانی اور ہر ناقابل سوچ دردناک ہولناکی اپنے ساتھ لیکر آتی ہے۔ یہ دربدر، بے گھر افغان بچے اپنی خواہشات اور خوابوں کو قربان کر کے، افغانستان میں اپنے کنبوں کی خاطر، بے گھر زندگی گزار نے پہ مجبور ہیں، جس کی بدولت انکے خستہ حال خاندانوں کی کفالت ممکن ہوتی ہے۔ یہ بچے،جنگ سے تباہ حال افغانستان میں اپنے گھر والوں کو اپنی معمولی آمدنی کا ایک حصہ بھی بھیجتے ہیں۔ کسی بھی پناہ گاہ، تعلیم یا طبی و غذائی سہولت کی عدم موجودگی کے باعث، ان جفاکش نوعمروں نے اپنا لڑکپن کھو دیا ہے۔ افغانستان میں دیرپا امن، ان بچوں کیلئے، ایک حسرت زده خواب بن کر رہ گیا ہے، جو انکے وطن واپس جانے میں حائل ہے۔ دستاویزی فلم کے ڈائریکٹر نے کہا، "افغانستان سے نقل مکانی کرنے والے یہ پناہ گزین ، گزشتہ تین دہائیوں سے، نسل درنسل، بے شمار جذباتی، جسمانی اور نفسیاتی صدمے سے گزر رہے ہیں، جنہوں نے اپنے والدین، پرورش کی عمر اور اپنے بچپن کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تہ حال، خالد حسن خان کے پراجیکٹس، جن میں ایک فیچر فلم، دو مختصر فلمیں اور چار دستاویزی فلمیں شامل ہیں، بین الاقوامی سطح پر اٹھارہ (18) ایوارڈز حاصل کر چکے ہیں ۔علاوہ ازیں، ان کے پراجیکٹس کو بین الاقوامی فلم میلوں میں نمائش کیلئے جن ممالک میں پیش کیا گیا ہے، ان میں برازیل، کینیڈا، یونان، فرانس، بھارت، اٹلی، رشین فیڈریشن، سنگاپور، سویڈن، سلوواکیہ، ترکی، یوکرین، برطانیہ اور ریاست ہائےامریکہ شامل ہیں۔

Tags:

Human Rights AwardPakistani Short MovieShot DocumentrySouth Korea
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امبر کو چھونے چلا میرا بلوچستان

Next

تیل مہنگا کرنیکی شرط پر آئی ایم ایف 18مئی کو مذاکرات کیلیے تیار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme