Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پاکستانی طلبہ کے لئے سعودی عرب کی 25 یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس کا اعلان

By Akhtar Rasool
جون 14, 2022 2 Min Read
0

سعودی عرب نے پاکستانی طلبہ کے لیے پچیس یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، اسکالرشپ کے لیے منتخب ہونے والے طلبہ کو وظیفہ سمیت دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق ڈپلومہ، بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے طلبہ اس اسکالرشپ سے مستفید ہوسکتے ہیں

سعودی عرب کی جانب سے علم سیاسیات، قانون، تعلیم، ایڈمنسٹریشن، معاشیات، انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، زراعت، عربی، اسلامک اسٹیڈیز اور میڈیا سائنسز میں اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے

سعودی عرب پچیس یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ کے مواقع فراہم کر رہا ہے، ہر یونیورسٹی میں 5 فیصد طلبہ کو انرول کیا جائے گا، جبکہ دو یونیورسٹیوں میں رجسٹریشن کا تناسب مختلف رکھا گیا ہے

پرنسز نور بنتِ عبدالرحمٰن یونیورسٹی برائے خواتین (ریاض) میں 8 فیصد پاکستانی اور کشمیری طلبہ جبکہ مدینہ منورہ میں واقع جامعہ اسلامیہ میں مجموعی طور پر 85 فیصد نشستوں پر رجسٹریشن کی جائے گی

ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ طریقہ کار میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی، سعودی وزارت تعلیم کو درخواست بھیجے گی اور اہل طلبہ کو اسکالرشپ فراہم کرے گی

بیان میں کہا گیا کہ اسکالرشپ میں پاکستان میں مقیم طلبہ کے لیے 75 فیصد جبکہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی طلبہ کے لیے 25 فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے

اسکالرشپ کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کے لیے شرط عائد کی گئی ہے کہ طلبہ کو کسی ادارے سے نکالا نہ گیا ہو اور نہ ہی ان کا کوئی کرمنل ریکارڈ ہو، بصورت دیگر درخواست کو مسترد کردیا جائے گا

اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو تین ماہ کا وظیفہ اور ریٹرن ٹکٹ بھی دیا جائے گا، انہیں مفت میڈیکل سمیت دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی

سائنس کے شعبے میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو 900 سعودی ریال جبکہ دیگر شعبہ جات میں اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلبہ کو 850 سعودی ریال ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا

جن پچیس یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان میں درج ذیل یونیورسٹیاں شامل ہیں:
جدہ یونیورسٹی
بشاہ یونیورسٹی
اُم القرا یونیورسٹی
اسلامک یونیورسٹی
امام محمد ابنِ سعود اسلامک یونیورسٹی
کند سعود یونیورسٹی
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی
حفار الباطن یونیورسٹی
کنگ فیصل یونیورسٹی
کنگ خالد یونیورسٹی
قاسم یونیوسٹی
طیبہ یونیورسٹی
طائف یونیورسٹی
یونیورسٹی آف حائل
جزان یونیورسٹی
الجوف یونیورسٹی
البہا یونیورسٹی
طابق یونیورسٹی
نجران یونیورسٹی
نادرن بارڈر یونیورسٹی
پرنس ستام بن عبدالعزیز یونیورسٹی
شقرا یونیورسٹی
مجمہ یونیورسٹی

اسکالرشپس کے لیے پاکستان اور کشمیر کے طلبہ درخواستیں دے سکتے ہیں، پروگرام میں بیچلرز کی ڈگری کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کی عمر سترہ سے پچیس، ماسٹرز کے لیے تیس اور پی ایچ ڈی کے لیے پینتیس سال ہونی چاہیے۔

Tags:

Educational ScholarshipPakistani StudentsSaudi ArabiaSaudi UniversitiesScholarshipالسعودیہ عریبہ
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

برطانیہ میں کس شعبے کو ورکرز کی کمی کا سامنا ہے؟

Next

گرم ترین شہر جیکب آباد کی خواتین پر کیا بیت رہی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme