Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

پاکستانی فلمساز آسکر میں نامزد دستاویزی فلموں کے لئے بطور جج مدعو

By Akhtar Rasool
جولائی 4, 2022 2 Min Read
0

فلم سازی میں متعدد ایوارڈز اپنے نام کرنے والے پاکستانی فلمساز محمد علی نقوی کو دستاویزی فلموں کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈز کا جج بننے کے لیے مدعو کیا گیا ہے

اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے عالمی فلمی برادری کے معتبر اراکین کو مختلف کیٹیگریز کے تحت اس میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے

مجموعی طور پر 397 اراکین کو مختلف کیٹیگریز میں مدعو کیا گیا ہے، جو آسکر کی نامزدگیوں اور فاتحین کے لیے ووٹ دیں گے

واضح رہے کہ محمد علی نقوی پہلے ہی ٹیلی ویژن اکیڈمی (ایمیز) اور انٹرنیشنل ڈاکیومینٹری ایسوسی ایشن ( آئی ڈی اے) کے رکن ہیں

اس اعزاز میں محمد علی نقوی کے ہمراہ بھارتی اداکارہ کاجول، بلی ایلش، فنیاس او کونل (میوزک برانچ)، اریانا ڈی بوس، ٹرائے کوٹسر، پیراماؤنٹ کے سربراہ برائن رابنز، ڈزنی جنرل انٹرٹینمنٹ کے سربراہ ڈانا والڈن اور فلمی نقاد لیونارڈ مالٹن شامل ہیں

مدعو کیے جانے پر محمد علی نقوی نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ”یہ بتاتے ہوئے مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اب دی اکیڈمی کا رکن ہوں اور مجھے اکیڈمی آف موشن پکچرز میں شامل کرلیا گیا ہے“

انہوں نے کہا ”یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور مجھے پاکستان کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، میں اپنا پہلا ووٹ ڈالنے کا منتظر ہوں“

محمد علی نقوی ایک پاکستانی نژاد امریکی فلم ساز ہیں، جن کی فلموں میں انسانی حقوق، سماجی انصاف، سیاست اور شناخت کے موضوعات کو مسلم اور جنوبی ایشیائی معاشروں کے مخصوص پس منظر میں پیش کیا جاتا ہے

دو ایمنسٹی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس ایوارڈز اور اقوام متحدہ کے ایسوسی ایشن فیسٹیول میں ’گرینڈ پرکس‘ حاصل کرنے والے محمد علی نقوی نے نیٹ فلکس کی 10 سرفہرست دستاویزی سیریز میں شامل ’ٹرننگ پوائنٹ: 11/9‘ اور ’وار آن ٹیرر‘ کے شریک ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر خدمات انجام دیں

وہ ’شو ٹائم اوریجنل شیم‘ کی ہدایت کاری اور پروڈیوس کرنے پر ’اناگرل ٹیلی ویژن اکیڈمی‘ اعزاز بھی حاصل کر چکے ہیں

ان کی ڈاکیومینٹری ’امنگ دی بلویز‘ کو ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جاچکا ہے اور ان کی فلم ’دی اکیوزڈ: ڈیمنڈ اور ڈیووٹڈ‘ ایشین میڈیا ایوارڈ حاصل کر چکی ہے

محمد علی نقوی ’مختاراں مائی ویمنز ویلفیئر آرگنائزیشن‘ کے بورڈ میں بھی شامل ہیں
ان کی فلم ’پاکستان ہِڈن شیم‘ سے متاثر ہوکر سابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں بے گھر بچوں کے لیے پناہ گاہ کا اجرا کیا۔

Tags:

DocumentaryJudgeOscarPakistani Film Maker
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہم رہے نہ ہم (افسانہ)

Next

ڈنمارک: کوپن ہیگن کے مال میں فائرنگ، تین افراد ہلاک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme