Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پاکستانی ماہرین کا ایل ای ڈی سے کورونا وائرس تلف کرنے کا کامیاب تجربہ

By Akhtar Rasool
اگست 7, 2021 2 Min Read
0

پشاور : پاکستانی ماہرین اور طالب علموں نے خاص طولِ موج خارج کرنے والی ایل ای ڈی سے کورونا کی وجہ بننے والے سارس کووٹو وائرس کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی ہے

اس تجربے کی تفصیلات کسی تحقیق مقالے سے قبل ایک بین الاقوامی آن لائن کانفرنس میں پیش کی گئیں جو امریکن انسٹی ٹیوٹ آف فزکس نے چار سے چھ اگست تک منعقد کی گئی تھی

غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طارق جمیل، محمد عثمان، حبیبﷲ جمال اور صبغتﷲ خان نے کانفرنس میں الٹراوائلٹ ایل ای ڈی کی تفصیلات پیش کی ہیں، جس کی بدولت کورونا وائرس سے کسی بھی شے کو پاک کیا جا سکتا ہے

ان کے تحقیقی مقالے کا عنوان ”ڈیزائننگ 222 نینومیٹر تھری نائٹریٹ بیسڈ یو وی سی ایل ای ڈی فار دی ڈس انفیکشن آف سارس ٹو (کووڈ وائرس)“ ہے۔ اس میں شرکا نے اپنے کام کو بیان کیا

تحقیق کے مطابق ٹیم نے فار الٹراوائلٹ ایل ای ڈی کو ڈیزائن کرکے اس کا طول موج 222 نینومیٹر تک رکھا۔ اس توانائی پر یہ انسانی جلد کو نقصان نہیں پہنچاتا اور کورونا وائرس تلف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

اس آلے کی ڈیزائننگ میں المونیئم گیلیئم نائٹریٹ کو استعمال کیا گیا ہے، جو ماحول دوست، کم خرچ اور مؤثر ہے. پاکستانی تحقیقی ٹیم نے اپنی ایجاد میں مزید بہتری کے بعد اس کی تیاری کا مکمل طریقہ بھی بیان کیا ہے

خیال رہے کہ تھرڈ نائٹریٹ یو وی سی ایل ای ڈی ویسے بھی طبی آلات کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے عام استعمال کی جاتی ہیں۔ ان میں وائرس اور بیکٹیریا تلف کرنے کی غیرمعمولی صلاحیت پائی جاتی ہے.

Tags:

Covid 19LED Raysvirus abundant
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان اور دیگر ممالک میں روئی پھینکنے والا ‘اسپائیڈرمین’ پودا دریافت

Next

بابلی تختی میں قدیم پروٹو میتھ کی حیرت انگیز دریافت نے کئی دعووں کو غلط ثابت کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme