Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

پاکستانی مختصر فلم "دی پینٹرسٹ” نے بدھا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا ایوارڈ جیت لیا

By Akhtar Rasool
جنوری 12, 2022 2 Min Read
0

پونے – پاکستانی فلم دی پینٹرسٹ نے پانچویں سالانہ بدھا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول سے.”بہترین تجرباتی مختصر فلم“ کا ایوارڈ جیت لیا۔ فلمی میلہ کا انعقاد بھارتی شہر پونے میں ہوا

واضح رہے کہ یہ فیسٹیول گوتم بدھ کی تعلیمات کے حوالے سے منعقد کیا جاتا ہے

فلم میں اداکار عدنان بشیر خان، کائنات منیر اور علیزہ جاوید شامل ہیں

دی پینٹرسٹ کی کہانی ایک مفلوک الحال فنکار کی زبانی ہے، جس کی پینٹنگز کو آرٹ گیلری کی ایک کیوریٹر مختلف ناموں سے فروخت کرتی ہے

یہ مختصر فلم ایک فنکار سے کریڈٹ چوری کی تلخ حقیقت سے متعلق ایک بےدردانہ انکشاف ہے

فلم دی پینٹرسٹ کی کہانی زاہد رائے نے لکھی ہے، جبکہ سے خالد حسن خان نے ڈائریکٹ کیا ہے

پینٹرسٹ ایک مختصر تجرباتی فلم ہے، جو آج کی دنیا میں ایک بد نما حقیقت کو منظر عام پر لاتی ہے، جہاں کسی مصنف، فنکار یا تخلیق کار کو اس کی دانشورانہ ملکیت اور معاوضے یا دونوں سے محروم کرنے والے ادبی اور فنی رہزن موجود ہیں

افسانوی اور خود سوانحی کہانی کا امتزاج ”دی پینٹرسٹ“ ایک فنکار، شاہد کے بارے میں ہے، جو نامعلوم مصور ہونے کے ناطے، اپنے فن پاروں کو مٹھی بھر رقم کے عوض ایک خاتون، تانیا کو فروخت کرتا رہا ہے۔ لیکن ایک دن اس پہ انکشاف ہوتا ہے کہ وہ اب تک اپنی روح بیچ رہا تھا! فن و مصورانہ قزاقی اس فلم کا خیالیہ ہے

”دی پینٹرسٹ“ ان تخلیق کاروں کے فنکارانہ جذبے کو تسلیم کرتا ہے اوران کی تخیلی حوصلے کی تعریف کرتا ہے، جو ایسے مفاد پرست فنی ہائی جیکرز کا شکار ہوتے آرہے ہیں اور اب تک گمنامی کی زندگی بسر کر نے پر مجبور ہیں، لیکن ان کا فنکارانہ جذبہ قابل تعریف ہے

فلم کے ہدایتکار خالد حسن خان کا کہنا ہے کہ بدھا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا ایوارڈ پاکستانی قوم کے لیے ایک اعزاز ہے۔ ہمارا ملک ہزاروں سال پرانے بدھ فن اور ثقافت کا گہوارہ ہے۔ پشاور، سوات اور ٹیکسلا میں گندھارا تہذیب کے قدیم آثار ہماری شاندار ثقافتی میراث کا حصہ ہیں.

Tags:

PainteristPakistani movieThe Painterist
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اب پیاز آپ کو نہیں رُلائے گی!

Next

نون لیگ اور پی پی کی قربتیں، کیا تحریک عدم اعتماد آنے والی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme