Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پاکستانی کمپنی نے معذور افراد کے لیے مشینی بازو تیار کرلیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 10, 2021 2 Min Read
0

کراچی : پاکستان میں پہلی بار پیدائشی معذور یا کسی حادثے سے متاثرہ افراد کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی روبوٹک آرم (مشینی بازو) تیار کرلیا گیا ہے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق سینسر کے ذریعے دماغ کی مدد سے چلنے والا یہ مصنوعی ہاتھ حرکت بھی کرسکتا ہے اور وزن بھی اٹھا سکتا ہے، روبوٹک آرم کے ذریعے معذور افراد عام افراد کی طرح اپنے روزمرہ کے کام باآسانی کرسکتے ہیں

اس حوالے سے جامعہ کراچی میں منعقدہ دو روزہ ’’صحت کی دیکھ بھال میں ٹیکنالوجی کی فعالیت‘‘ کے موضوع پر مبنی کامسٹیک آئی سی سی بی ایس میں بین الاقوامی نمائش ہوئی جس میں پاکستان کی ایک نجی کمپنی ’بایونکس‘ نے تیار کیے جانے والے اس بازو کو متعارف کرایا

اس بازو میں کئی سینسر کے علاوہ بیٹری نصب ہے جو مکمل چارجنگ پر بازو کو مسلسل 8 گھنٹے متحرک رکھتی ہے۔ بازو ساڑھے تین کلو وزن اٹھاسکتا ہے جس کی کلائی گھوم سکتی ہیں اور انگلیاں متحرک ہوتی ہیں

بایونکس نے مصنوعی ہاتھ کے تین ماڈل بنائے ہیں ان میں بلیک ایکس کا رنگ سیاہ ہے، انسانی جلد کی رنگت میں زندگی 2.0 ماڈل بنایا گیاہے اور سپر ہیرو ورژن میں بچے بازو کو اپنی مرضی سے بنواسکتے ہیں تاہم اس کی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے تک ہے۔ ایسا ہی ایک بازو شہری معاذ زاہد کو بھی لگایا گیا ہے

معاذ کا کہنا ہے کہ میں ڈیڑھ سال قبل ایک حادثے سے متاثر ہوگیا تھا، جس میں میرا سیدھا ہاتھ ضائع ہوگیا تھا، ایک ہاتھ سے معذور ہونے کے بعد اپنے روز مرہ کے کام نہیں کر پارہا تھا۔ دل بہت اداس تھا، میں زندگی میں کچھ کرنا چاہتا تھا جب اس ٹیکنالوجی کا پتا چلا تو فوری طور پر کمپنی سے رجوع کیا اور روبوٹک آرم لگوایا

انہوں نے بتایا کہ اس ٹیکنالوجی کی بدولت میں اب اپنے روز مرہ کے کام آسانی سے کرلیتا ہوں، گاڑی چلا لیتا ہوں، گٹار بجا لیاتا ہوں، دانت برش کرسکتا ہوں، چائے پی سکتا ہوں اور بہت کچھ کرسکتا ہوں

ان کے مطابق روبوٹک آرم کا استعمال انتہائی آسان ہے، اس ٹیکنالوجی کے بعد ان کے  دل سے احساس محرومی کا جذبہ بھی ختم ہوا ہے اور اب زندگی حسین لگنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایسے افراد جو ہاتھ سے محروم ہیں انہیں چاہیے کہ وہ اس ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں، خوشی ہے کہ اب پاکستان بھی دوسرے ممالک کی طرح ٹیکنالوجی میں آگے بڑھ رہا ہے

کمپنی حکام کے مطابق پاکستان میں اس وقت ایک سو سے زائد افراد بایونکس کے  روبوٹک آرم سے مستفید ہو رہے ہیں اور اپنے روزمرہ کے کام باآسانی کر رہے ہیں۔ یہ ٹیکنالوجی خاص طور پر معذور افراد کے دل سے احساس محرومی کو ختم کرنے کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے

اس موقع پر بایونکس سے وابستہ ماہر نے بتایا کہ ان کی کمپنی دنیا میں سب سے کم عمر بچے میں روبوٹ بازو نصب کرچکی ہے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے بایونکس کی ویب سائٹ www.bioniks.org اور3562103-0300 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

Tags:

Artificial ArmBioniks armPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیسبک نے اسمارٹ ڈجیٹل عینک فروخت کے لیے پیش کردی

Next

بینک اب گھر بیٹھے آپ کی بائیو میٹرک تصدیق کر سکیں گے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme