Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فیسبک نے اسمارٹ ڈجیٹل عینک فروخت کے لیے پیش کردی

By Akhtar Rasool
ستمبر 10, 2021 2 Min Read
0

سان فرانسسكو : فیسبک نے آخرکار اپنی اسمارٹ عینک پیش کردی ہے، جسے مشہور لگژری عینک ساز کمپنی رے بین نے اپنے اسٹور پر رکھا ہے

عینک کی دونوں جانب 5 میگا پکسل کیمرے نصب ہیں، جنہیں ایک ساتھ استعمال کرتے ہوئے تصاویر اور وڈیوز بنائی جاسکتی ہیں۔ دوکیمروں کی بدولت اب صارفین تھری ڈی تصاویر اور وڈیو تیار کرسکتے ہیں۔ اس میں موجود طاقتور اسپیکر سے موسیقی سنی جا سکتی ہے جبکہ اس عینک سے فون کال کرنا اور وصول کرنا بھی ممکن ہے

لیکن اسے چلانے کے لیے اینڈروئڈ یا آئی او ایس ایپ اور ڈیوائس (فون یا ٹیبلٹ) درکار ہوگی۔ تمام خوبیوں کے باوجود یہ عینک صرف 50 گرام وزنی ہے اور قیمت 299 ڈالر کے لگ بھگ رکھی گئی ہے۔ اس قیمت کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کو راغب کرنا ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا کیس خالص چمڑے کا ہے، لیکن اس میں عینک رکھ کر اسے چارج کیا جاسکتا ہے اور بیٹری پورے دن چل سکتی ہے۔ دیکھنے پر یہ فیشن اور اسٹائل سے بھرا دھوپ کا جشمہ لگتا ہے لیکن کئی بٹنوں سے آپ میڈیا ریکارڈنگ یا فون کال وصول کرسکتے ہیں

وڈیو ریکارڈنگ کی صورت میں ایک سفید ایل ای ڈی روشن ہوجاتی ہے جس کے بعد آپ کے دوست وڈیو کے لیے تیار ہو سکتے ہیں

لوگوں کی اکثریت کا خیال تھا کہ اس میں ڈجیٹل آگمینٹڈ ریئلٹی کا آپشن ہوگا لیکن ایسا نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی قیمت کم ہے اور عینک کے اندر کسی قسم کا کوئی ڈسپلے موجود نہیں، اور سادہ ڈسپلے بھی نہیں کہ جس سے آپ وڈیو وغیرہ دیکھ سکیں

رے بین نے کہا ہے کہ اس اسمارٹ ڈجیٹل چشمے کی بدولت اب فون کو ایک نیا روپ دینا ممکن ہوجائے گا.

Tags:

FacebookFacebook Smart GlassesSmart Glasses
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

برطانیہ اور امریکا میں ٹِک ٹاک نے یوٹیوب کو پیچھے چھوڑدیا

Next

پاکستانی کمپنی نے معذور افراد کے لیے مشینی بازو تیار کرلیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme