Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستان سپر لیگ 7 میں کون سے کھلاڑی اہم ایوارڈز لے اُڑے؟

By Akhtar Rasool
فروری 28, 2022 2 Min Read
0

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو شکست دے کر پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔

ایونٹ کے اختتام پر ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پلیئر آف ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7قرار دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) ایوارڈز میں سب سے قیمتی کرکٹر اور آئی سی سی ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

اس دوران انہوں نے47 چوکے اور 9 چھکے جڑنےسمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین بولر قرار دیا گیا ہے۔

فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے جبکہ شادب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔

اس کے علاوہ خوشدل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈر اور بہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا، پہلی مرتبہ پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

اس دوران امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔

ایوارڈز اور انعامی رقم

• پلیئر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 محمد رضوان (ملتان سلطانز)(35 لاکھ روپے)

• امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7 راشد ریاض (35 لاکھ روپے)

• بیٹرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7-فخر زمان (لاہور قلندرز) (35 لاکھ روپے)

• بولرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7 شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (35 لاکھ روپے)

• وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 محمد رضوان (ملتان سلطانز) (35 لاکھ روپے)

• فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (35 لاکھ روپے)

• آل راؤنڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (35 لاکھ روپے)

• ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 زمان خان (لاہور قلندرز) (35 لاکھ روپے)

• اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز (35 لاکھ روپے)

واضح رہے کہ امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے دیئے گئے ہیں۔

Tags:

CricketIPLLahore QalandarsMultan SultanُPSL7
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم

Next

عمررسیدہ خواتین کی ہڈیوں کا بہترین محافظ؛ آلوبخارا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme