Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم

By Akhtar Rasool
فروری 28, 2022 2 Min Read
0

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے گزری کے علاقے میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت مسمار کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو گزری کے علاقے میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر عدالت ایس بی سی اے حکام پر برہم ہوگئی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ غیر قانونی تعمیرات توڑنے میں کوئی خطرہ ہے؟ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیئے کہ گراؤنڈ پلس 2 بنانے کی اجازت تھی 5 منزلہ عمارت کیسے بن گئی؟ عمارت کی چھت پر پینٹ ہاؤس بھی بنایا گیا ہے۔ اگر توڑ بھی دیا تو دوبارہ بن جائے گا۔ آخر آپ لوگ کارروائی کرتے کیوں نہیں؟۔

ایس بی سی اے کے انسپکٹر نے بتایا کہ میرا ساؤتھ زون میں ابھی تبادلہ ہوا ہے۔ جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ اس سے پہلے آپ کہاں تھے؟ انسپکٹر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات تھا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے ناظم آباد اور لالو کھیت میں کتنی غیر قانونی عمارتیں بنی ہوئی ہیں؟ اس سے پہلے کسی عمارت کو نوٹس دیا کسی کو مسمار کیا؟ عدالت کی سرزنش کے باوجود ایس بی سی اے انسپکٹر خاموش کھڑا رہا۔

عدالت نے تنبیہہ کی کہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کریں ورنہ آپ کیخلاف کارروائی ہوجائے گی۔ عدالت نے گزری کے علاقے میں 5 منزلہ غیر قانونی عمارت کو مسمار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ایس بی سی اے کو پلاٹ نمبر 467 اور 467-A مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے عمارت میں لگے بجلی، پانی اور گیس کے کنکشن منقطع کرنے کا بھی حکم دے دیا اور سب رجسٹرار کو عمارت میں سب لیز دینے سے روک دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب تک بلڈنگ کا کمپلیشن سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جاتا کسی کو سب لیز نہ دی جائے۔

Tags:

KarachiSBCASINDH HIGH COURT
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پوٹن کا روسی نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کا حکم، ایٹمی جنگ کا خدشہ

Next

پاکستان سپر لیگ 7 میں کون سے کھلاڑی اہم ایوارڈز لے اُڑے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme