Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

پاکستان میں مرچوں کی کم ہوتی پیداوار کی وجوہات کیا ہیں؟

By Akhtar Rasool
نومبر 11, 2022 2 Min Read
0

پاکستان مرچیں پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے لیکن موسمیاتی تبدیلیاں روایتی فصلوں کی کاشت کو بھی متاثر کر رہی ہیں۔ کُنری کو مرچوں کی پیداوار کا گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ وہاں صورتحال کیسی ہے؟ جانیے اس آرٹیکل میں!

پاکستان میں ایک بہت بڑی آبادی کا انحصار زراعت پر ہے۔ ایک طرف تباہ کن گرمی فصلوں کو متاثر کر رہی ہے تو دوسری طرف شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رواں برس شدید موسمی حالات کی وجہ سے ملک کے کسانوں کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے

انہی میں سے ایک چالیس سالہ کسان لیموں راج کہتے ہیں ”پہلے پودے گرمی سے بری طرح متاثر ہوئے، پھر بارشیں ہوئیں اور موسم بالکل بدل گیا۔ ساری مرچیں گَل سڑ گئی ہیں‘‘

وہ بتاتے ہیں ”جب میں چھوٹا تھا تو کبھی بھی اتنی شدید گرمی نہیں تھی۔ ہماری پیداوار بھرپور ہوتی تھی۔ اب پیداوار مسلسل سکڑتی جا رہی ہے‘‘

سیلاب آیا تو کسانوں کو مرچیں بچانے کے لیے کپاس کی قربانی دینا پڑی۔ کسان فیصل گِل بتاتے ہیں ”ہم نے گڑھے کھود کر مرچ کے کھیتوں سے پانی کپاس کے کھیتوں کی طرف نکالا۔‘‘ اس طرح کم از کم مرچوں کی 30 فیصد فصل کو بچا لیا گیا۔ لیکن دوسری طرف کپاس کے کھیت برباد ہو گئے اور کسانوں کو بچی کھچی فصل کو آگ لگانا پڑی

واضح رہے کہ پاکستان مرچوں کی پیداوار کے حوالے سے دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔ یہاں سالانہ ساٹھ ہزار ہیکٹر پر لگ بھگ ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن مرچیں کاشت کی جاتی ہیں۔ لیکن موسمیاتی تبدیلیوں اور اس حوالے سے حکومتی عدم توجہی کی وجہ سے ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا زرعی شعبہ تباہی سے دوچار ہے

پاکستان میں ایرڈ زون ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر عطا اللہ خان کہتے ہیں ”یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ مرچوں کی فصل متاثر ہو رہی ہے اور بیماریاں اس فصل کی پیداوار کو تباہ کر رہی ہیں۔ یہ پاکستان کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔‘‘

پاکستان میں سندھ کا علاقہ کُنری مرچوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے، جہاں مرچیں چننے اور سکھانے کے بعد انہیں بوریوں میں بند کر کے کُنری مارکیٹ تک لایا جاتا ہے

صوبہ سندھ کی تحصیل کُنری کو مرچوں کا ‘دارالحکومت‘ بھی کہا جاتا ہے۔ وہاں مرچوں کے پہاڑ دیکھ کر نہیں لگتا کہ ان کی پیداوار میں کمی ہوئی ہے، لیکن یہ نظر کا دھوکا ہے

موجودہ صورتحال میں نہ صرف کسان بلکہ تاجر بھی اپنے مستقبل کے حوالے سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ تاجر راجہ دائم کہتے ہیں ”گزشتہ سال اسی وقت یہاں کی مارکیٹ میں آٹھ ہزار سے دس ہزار بوریاں تھیں۔ اس سال یہ بمشکل دو ہزار ہیں اور یہ پہلے ہفتے کا پہلا دن ہے۔

Tags:

ChangeChilliesClimateClimate changePakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نیوزی لینڈ: گائیوں کے ڈکار کو ماحول دوست بنانے کے لیے محلول تیار

Next

آنکھیں خشک کیوں ہو جاتی ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme