Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستان میں کیش کے بجائے کارڈز اور ڈجیٹل ادائیگیوں میں دُگنا اضافہ

By Akhtar Rasool
دسمبر 24, 2022 3 Min Read
0

پاکستان میں بتدریج کیش کے بجائے کارڈ، موبائل فون اور انٹرنیٹ بینکاری سے ادائیگی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ مالی سال کے دوران اس میں 100 فی صد سے بھی زائد کا اضافہ دیکھا گیا ہے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ موبائل فون اور انٹرنیٹ بینکاری کے علاوہ ای کامرس ٹرانزیکشن میں دُگنا سے زائد اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ کاغذی لین دین میں ایک فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے

مالی سال 2022ع کے دوران موبائل بینکنگ استعمال کرنے والوں کی تعداد چوراسی لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ انٹرنیٹ بینکاری استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ تیئیس لاکھ تک پہنچ گئی

مرکزی بینک کی تازہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2022 کے دوران کاغذی لین دین میں بلحاظ حجم 1.0 فیصد کمی آئی، لیکن بلحاظ مالیت 190.4 ٹریلین روپے کا اضافہ ہوا، جو تقریباً 25.6 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے

موبائل فون بینکاری کی ٹرانزیکنشز میں 100.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ بڑھ کر 387.5 ملین تک پہنچ گئی ہیں، جبکہ انٹرنیٹ بینکاری میں 51.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ موبائل فون بینکاری کے ذریعے 11.9 ٹریلین روپے کا لین دین ہوا جبکہ انٹرنیٹ کے ذریعے 10.2 ٹریلین روپے تک کا لین دین ہوا ہے

اسٹیٹ بینک کے ترجمان عابد قمر کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈجیٹل ادائیگی کے نظام کو فروغ اور توسیع دینے کے سلسلے میں اسٹیٹ بینک مسلسل نئی کوششیں کر رہا ہے اور اسی میں ’راست‘ بینکنگ کا نظام شامل ہے، جو گزشتہ مالی سال میں متعارف کرایا گیا

واضح رہے کہ راست بینکنگ کے ذریعے صارف کا فون نمبر ہی اس کا بینک اکاونٹ نمبر بن جاتا ہے اور رقم کی وصولی یا ترسیل کے لیے کسی کو کئی ہندسوں پر مشتمل بینک اکاؤنٹ نمبر دینا پڑتا ہے اور نہ ہی بینک اور برانچ کی تفصیلات

اگر آپ موبائل ایپ یا انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعے کسی کے فون نمبر پر ہی رقم بھیج دیں تو وہ اس کے منسلک اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہو جائے گی، تاہم اس کے لیے شرط ہے کہ اس نے اپنے اکاؤنٹ کے ساتھ اپنے نمبر کو راست سے منسلک کر لیا ہو۔ اس کا طریقہ تقریباً ہر بڑے بینک کی موبائل ایپلیکیشن میں دیا گیا ہے

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جون 2022 تک راست استعمال کنندگان کی تعداد ڈیڑھ کروڑ تھی، جنہوں نے 102.1 ارب روپے مالیت کی ٹرانزیکشنز انجام دیں

ای کامرس کی ٹرانزیکشنوں میں بھی ایسے ہی رجحانات دیکھے گئے اور ان کا حجم 107.4 فیصد اضافے کے ساتھ 45.5 ملین اور مالیت 74.9 فیصد اضافے کے ساتھ 106.0 ارب روپے تک پہنچ گئی

مالی سال 2022 کے دوران مجموعی طور پر ملک میں 32 ہزار 958 پوائنٹ آف سیل مشینیں (پی او ایس) نصب کی گئی ہیں جس کے نتیجے میں پی او ایس مشینوں کا نیٹ ورک 45.8 فیصد اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 4 ہزار 865 مشینوں تک پہنچ گیا ہے

ملک میں اے ٹی ایم مشینوں کی تعداد

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک میں اے ٹی ایم کا نیٹ ورک 4.8 فیصد اضافے سے ایک ہزار سات سو 133 اے ٹی ایم تک پہنچ گیا ہے۔ اے ٹی ایم کے ذریعے کُل 692.3 ملین کی ٹرانزیکشنز ہوئیں، جن کی مالیت 9.6 ٹریلین روپے ہےجو گزشتہ مالی سال سے 19.2 فیصد زیادہ ہے

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ سال بینکوں سے رجسٹرڈ ای کامرس سے وابستہ تاجروں کی تعداد تین ہزار تین سے بڑھ کر چار ہزار 887 ہو گئی ہے

پی او ایس کے ذریعے ٹرانزیکشنز کی مجموعی تعداد 137.5 ملین رہی جو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 54.5 فیصد زیادہ تھی

پاکستان میں کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ صارفین

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس وقت ملک میں تقریباً 17 لاکھ 90 ہزار افراد کریڈٹ کارڈ استعمال کر رہے ہیں

مالی سال 2022 میں پاکستان میں چار کروڑ 24 لاکھ پے منٹ کارڈ ایکٹو رہے، ان میں سے تین کروڑ ڈیبٹ کارڈ تھے۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ تین لاکھ سماجی بہبود کارڈ شامل ہیں۔

Tags:

balance of paymentsbancnet online bankingbenefits of raast payment systembest card for facebook ads payment in pakistanboc online bankingboc online banking money transferbpi online bankingcredit card online transactioncurrent account surplus of pakistandetails of raast instant payment systemearn money online in pakistanhow to enrol online banking onlinehow to secure online banking transactionsindicator of pakistan economynew system of payment for pakistani passportOnlineonline bankingonline earning in pakistanonline earning in pakistan without investmentpakistani passport digital payment systemsecure your online banking transactionset online transaction limitState Bank of Pakistanstate life insurance corporation of pakistansunsaving online bankingtransfer online bankingtsb online banking registrationtsb online transactionyes bank online transaction activate kare
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

حکومت شرحِ ترقی اور قیمتوں میں استحکام لانے میں بری طرح ناکام

Next

تلاش ایپ: ’تین سیکنڈ میں پتہ چل جائے گا کہ آپ سندھ پولیس کو مطلوب ہیں یا نہیں‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme