Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پاکستان پیپلز پارٹی کا چوہدری پرویز الٰہی کے حوالے سے بڑا دعویٰ

By Akhtar Rasool
مارچ 5, 2022 3 Min Read
0

لاہور – پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے اتحادیوں کے حوالے سے ”بڑا سرپرائز“ موجود ہونے کا دعوٰی کرتے ہوئےکہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی جلد ہی صوبے کے وزیر اعلیٰ بنیں گے

پی پی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ”چوہدری پرویز الٰہی کی شیروانی تیار ہے، وہ جلد وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صرف حتمی اعلان کا انتظار کریں“

دلچسپ بات یہ ہے کہ چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ وزیر اعلیٰ کا عہدہ چوہدری پرویز الٰہی کو نہیں دیا جا سکتا

متضاد دعوے ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے عدم اعتماد کے پیش نظر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے وفاقی وزیر مونس الٰہی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں وزیراعظم عمران خان کو پہلے ہی یقین دہانی کرا چکے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ قائد (پی ایم ایل-ق)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی قیادت میں حکومتی اتحاد کا حصہ رہے گی

تاہم صوبے میں پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل نے دونوں شخصیات کی جانب سے کیے جانے والے دعووں کے برعکس کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ان کی حمایت کریں گے، حتمی اعلان پی پی پی کے شریک چیئرپرسن آصف علی زرداری کریں گے

انہوں نے کہا ”حکومت کے اتحادی پیپلز پارٹی سے رابطے میں ہیں، حکمران جماعت پی ٹی آئی کو جلد ہی دھچکا لگے گا کیونکہ حکومت کے ساتھ ہونے کا دعویٰ کرنے والے ان کے ساتھ نہیں ہوں گے“

سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عمران خان کا مستقبل تاریک ہے، ان کے اتحادی انہیں ’بڑا سرپرائز‘ دینے کے لیے تیار ہیں

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کوئی پارٹی نہیں بلکہ ایسے لوگوں کا ایک گروپ ہے جو اپنے ذاتی مفادات کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں

انہوں نے کہا کہ جب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وسطی پنجاب میں داخل ہوں گے تو اس ’سلیکٹڈ‘ حکومت کی اصل الٹی گنتی شروع ہو جائے گی

انہوں نے عمران خان سے بغیر پروٹوکول کے عوامی مقامات پر آنے کا مطالبہ کیا تاکہ وہ پنجاب کے لوگوں میں اپنی ‘اصل مقبولیت’ جان سکیں

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضلعی انتظامیہ کو ناصر باغ میں اس اتوار کو (کل) بلاول کی قیادت میں لانگ مارچ پہنچنے پر ہونے والے اجتماع کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے چیچہ وطنی روانہ ہونے سے قبل انتظامیہ سے اس تقریب کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی

دوسری جانب وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کی ناکامی سے متعلق پُراعتماد انداز میں کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی

انہوں نے کہا کہ نمبر گیم میں حکومت کو واضح اکثریت حاصل ہے، اپوزیشن فضول کوششیں کر رہی ہے

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہو جائیں، تب بھی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہیں ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ جس اپوزیشن اتحاد پر اس کی اپنی جماعتیں عدم اعتماد کر چکی ہوں، انہیں عدم اعتماد کی باتیں کرنا زیب نہیں دیتا.

Tags:

Chief ministerPakistanPunjab
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نادرا کی مدد سے خودکش بمبار کی شناخت، ملوث تینوں ملزمان تک پہنچ چکے. حکومت

Next

یوکرینی شہروں پر روسی حملوں میں مزید تیزی, نیٹو نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme