Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

پاکستان کی بندرگاہوں کو ٹرین اور سڑک کے ذریعے ازبکستان سے جوڑنے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 11, 2020 1 Min Read
0

پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے سمندری تجارت تک ازبکستان کی رسائی اور تجارتی راہداری پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان کی بندرگاہیں ٹرین اور سڑک کے ذریعے ازبکستان سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق سمندری امور کے وفاقی وزیر  سید علی حیدر زیدی سے ازبک نائب وزیر اعظم برائے سرمایہ کاری اور خارجہ تجارت  مسٹر سرڈور عمورزاکوف  نے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں تجارتی راہداری اور ازبکستان کو دنیا سے مربوط کرنے کے لیے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات میں متفقہ طور پر پاکستان کی بندرگاہوں کو ریل اور سڑک کے ذریعے ازبکستان سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق اس موقع پر کراچی اور گوادر ٹرمینل پر خصوصی بحری بیڑے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا

واضح رہے کہ گذشتہ دو سالوں میں ازبکستان اور پاکستان کے مابین تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان بڑھتی تجارت کے پیشِ نظر جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے

پاکستان کی بندرگاہیں وسطی ایشیا میں تجارت کے لیے سب سے مختصر اور کم لاگت کا تجارتی راستہ ہیں۔ یہ تجارتی راہداری سمندری راستے سے ازبکستان کی تجارتی اشیاء کی افریقہ، ایشیا، یورپ اور جنوب مشرقی ایشیا میں ترسیل کے لئے استعمال کی جائے گی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک تصویر، ایک کہانی (6)

Next

سنتھیا رچی رحمان ملک کے خلاف  سپریم کورٹ پہنچ گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme