Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

پاکستان کی بین المذاہب دستاویزی فلم نے ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ جیت لیا۔

By Akhtar Rasool
فروری 4, 2022 2 Min Read
0

پاکستانی فٹبال کی دستاویزی فلم، بیٹیرفٹ نے چوتھے سالانہ گلوبل انڈیا انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، ممبئی، انڈیا سے بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ جیت لیا- GIIFF، دنیا کے بہترین فلمی میلوں میں شمار ہوتا ہےأ

پچھلے سال دسمبر میں پاکستان کی یہ منفرد بین المذاہب فٹ بال دستاویزی فلم ٹیگور انٹرنیشل فلم فیسٹیول سے ایوارڈ جیت چکی ہے۔

کھیل کی دستاویزی فلم، پاکستان میں فٹ بال کے شمال اور جنوب سے تعلق رکھنے والے،دو سابقہ فٹبالرز اور موجودہ سوکرکوچز کی زندگیوں کے گرد، نوجوان نسل کے فٹ بال کھلاڑیوں کی فٹ بال سے لگاؤ کا دلچسپ احوال ہے۔ ڈاکومینٹری ڈائرکٹر خالد حسن خان نے کہا "یہ کھیل کی دستاویزی فلم سے زیادہ، ایک بین المذاہب اور بین الطباقاتی مکالمہ ہے، جہاں ہندو، میسحی اور زرتشت اقلیتی برادری کے مرد اور خواتین فٹبالرز کے علاوہ، پاکستان کے پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے فٹبالرز کی زندگیوں کوعسکس بند کیا گیا ہے۔”

 

یہ ڈاکومنٹریی فلم، کراچی سے بنوں تک، فٹ بال کا احاطہ کرتی ہے۔ فلم کے ہدایت کار خالد حسن خان کا کہنا ہے کہ بنوں، پاکستان میں فٹ بال کا سب سے اہم محاذ ہے، جہاں قبائلی علاقے کی سرحدیں، خیبر پختونخوا کی گنجان شہری آبادیوں سے ملتی ہیں ۔ فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کسی طرح لیاری کے فٹبالرز نے خونی گینگ وار کے دوران، فٹبال کا جنون جاری رکھا، علاوه ازیں ماضی میں خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کی کارروائیاں، نوجوان فٹ بال کھلاڑیوں کے جذبے کو ختم نہیں کر سکیں۔

کیپٹن عمر بلوچ

بنوں کے فٹ بال کوچ سیف اللہ خان کا کہنا ہے کہ اگر فٹ بال کے کھیل کو فروغ دیا جائے تو شدت پسندی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔احمد جان، سابق فیفا ریفری کے مطابق، ایک بار محمڈن اسپورٹنگ کلب، ڈھاکا کے کپتان، دلیپ کمار سے ملنے فلم کے سیٹ پر پہنچے، تو اس عظیم فٹبالر کے احترام میں، فلم مغل اعظم کی شوٹنگ روک دی گئی۔

یہ کپتان محمد عمر تھا، جس کا تعلق لیاری، کراچی سے تھا۔ فلم میں پاکستان کی کثیر الثقافتی خوبصورتی کی مناسبت سے ہم آہنگ، گیت بھی شامل ہے، جس کی شاعری اور دھن، کراچی کے گلو کار ماسٹرنند لال نے تخلیق کی ہے۔

گلو کار ماسٹرنند لال

فلم ہدایتکار کے مطابق "فٹ بال ایسا کھیل ہے جو مختلف مذہبوں کے لوگوں اور سماجی طبقوں میں فاصلے دور کرنے کے علاوہ نئی نسل کو صحتمندانہ تفریح مہیا کرتا ہے اور معاشرہ میں عدم برداشت کے رویے ختم کرتا ہے۔”

Tags:

BanuBarefootCaptain Omer BalochFootball PakistanKarachi Lyari
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تین م کی کہانی

Next

انسانی دماغ کے ایک حیرت انگیز میکنزم کی دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme