Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

پاکستان کی پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست

By Akhtar Rasool
نومبر 7, 2020 2 Min Read
0

پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست سے دوچار کر دیا ہے

تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ 20 اوورز میں 156 رنز بنائے جس کے جواب میں قومی ٹیم کی جانب سے بابراعظم اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا، فخر 19 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور نوجوان بلے باز حیدر علی صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

قومی ٹیم کے کیپٹن بابراعظم اور محمد حفیظ نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 80 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران بابراعظم نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، وہ 55 گیندوں پر 82 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے، جس میں ایک چھکا اور 9 چوکے شامل تھے جب کہ حفیظ 36 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے مزاربانی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو برینڈن ٹیلر اور کپتان چمو چھبابا نے اننگز کا آغاز کیا تاہم محمد حسنین نے پہلے ہی اوور میں چھبابا کو کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس بھیج دیا۔

ٹیلر اور سین ولیمز نے جارحانہ انداز میں کھیل کو آگے بڑھایا تاہم 34 کے مجموعی اسکور پر حارث رؤف نے ٹیلر کو پویلین واپس بھیج دیا وہ 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اور سین ولیمز کی اننگز عثمان قادر نے 25 رنز پر ختم کی جب کہ سکندر رضا صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے ویسلے مدھویر نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 70 رنز پر ناقابل شکست رہے جب کہ ایلٹن چکمبورا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف ، وہاب ریاض نے 2،2 اور محمد حسنین، عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

قومی ٹیم کی جانب سے سابق لیجنڈری اسپنر مرحوم عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کیا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻣﻠﮏ ﺑﮭﺮ ﻣﯿﮟ ﻣﺎﺳﮏ ﻧﮧ ﭘﮩﻨﻨﮯ ﻭﺍﻟﻮﮞ ﭘﺮ ﺟﺮﻣﺎﻧﮧ ﺷﺮﻭﻉ

Next

عبدالقادر بلوچ اور ثنا ﷲ زہری نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme