Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پرندوں کو بوتل کے ڈھکن کے بدلے کھانا دینے والی انوکھی مشین

By Akhtar Rasool
اکتوبر 30, 2020 2 Min Read
0

کوے اور دیگر پرندے بہت ذہین ہوتے ہیں، مشاہدات اور تجربات کے ذریعے دیکھا گیا ہے کہ پرندے اکثر کئی اقسام کے اوزار بھی بنا کر استعمال کر لیتے ہیں۔ اب سویڈن کے ایک شخص نے ایسی مشین بنائی ہے جس میں پرندہ اگر بوتل کا ڈھکنا گراتا ہے تو اس کے بدلے مشین پرندے کو کھانا فراہم کرتی ہے

سویڈن میں روبوٹک اور مصنوعی ذہانت کے ماہر ہانس فورسبرگ نے ایک مشین بنائی ہے جس میں اب نیل کنٹھ (میگ پائی) جیسے یورپی پرندے اطراف سے بوتل کے ڈھکن لا کر ڈالتے ہیں اور بدلے میں یہ مشین انہیں خوراک فراہم کرتی ہے۔

اس ضمن میں دلچسپ بات یہ دیکھی گئی ہے کہ پرندے اس کے عادی ہوگئے ہیں اور وہ روزانہ ہی سڑک پر گرے بوتل کے ڈھکنے لاکر اس میں ڈالتے اور انعام کے طور پر مشین سے اپنا دانہ لے جاتے ہیں

ہانس فورسبرگ کےمطابق میگ پائی پرندے بہت ذہین ہوتے ہیں اور انہوں نے یہ اہم کام بھی سیکھ لیا ۔ اب روزانہ کئی پرندے باغات، بیک یارڈ، سڑکوں اور دیگر مقامات سے بوتل کے ڈھکنے لے کر آتے ہیں ۔ اس کے بدلے نہ صرف کچھ لوگوں  کو ری سائیکل کا سامان مل جاتا ہے بلکہ اس طرح پرندے سڑکوں سے کوڑا کم کر کے اپنی خوراک کا تحفہ لے رہے ہیں۔ اس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ہانس کا کہنا ہے کہ اس نے ایک بار اپنے گھر کے باغ میں دیکھا کہ یہ پرندے بلبوں پر لگے شیشے کے لاک کو کھولنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد انہیں یہ مشین بنانے کا خیال آیا

ہانس کے مطابق ان پرندوں نے ری سائیکلنگ میں مدد کرکے انہیں حیران کر دیا ہے۔ یہ پرندے کووں کی طرح چیزوں کو لے اڑنے کے ماہر بھی ہوتے ہیں

اس مشین میں ایک سوراخ ہے جس کے اندر بوتل کا ڈھکنا گرایا جاتا ہے اور اس کے بدلے مشین دانہ پھینکتی ہے۔ ان میں مونگ پھلیاں اور دیگر دانے شامل ہیں۔ ہر پرندے کو ایک ڈھکنے کے بدلے غذا کے دو ٹکڑے ملتے ہیں۔ انہوں نے یہ نظام رسبری پائی کی مدد سے بنایا ہے

ہانس کہتے ہیں کہ ان کے پڑوس کے اطراف میں بوتل کے کئی ڈھکنے ہڑے ہوئے ہوتے ہیں اور پرندے انہیں وہاں سے بھی جمع کر لیتے ہیں جہاں انسانی نظر نہیں پہنچ پاتی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں وہ ان پرندوں کو سگریٹ کے ٹَوٹے اور دیگر کوڑا کرکٹ اٹھانے کی تربیت بھی فراہم کریں گے

تاہم بعض افراد نے اس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسیوں کو اپنے حصے کی صفائی کرنی چاہیے اور ہانس سے کہا ہے کہ انہیں چاہیے کہ پرندوں کو کسی لالچ کے بغیر کھانا فراہم کریں.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نواز شریف ذہنی و جسمانی بیماری کا شکار ہیں، شہباز شریف کو آگے لایا جائے. نون لیگی رہنما

Next

حکومت سندھ نے محکمہء تعلیم میں خالی اسامیوں کی تفصیلات طلب کر لیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme