Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پروسیسڈ خوراک سے یادداشت اور دماغی صلاحیت متاثر

By Akhtar Rasool
اکتوبر 29, 2021 2 Min Read
0

کولمبس، اوہایو: سائنسدانوں کا خیال ہے کہ پروسیس شدہ غذائیں یادداشت متاثر کرکے دماغ کووقت سے پہلے بوڑھا کرسکتی ہیں۔

سائنسدانوں نے تجربات سے ثابت کیا ہے کہ چوہوں کو جب بلند پروسیس شدہ غذا دی گئی تو صرف چار ہفتوں میں ہی دماغی جلن یا سوزش بڑھنے لگی، ان کی یادداشت کمزور ہوئی لیکن جب اس میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ ملایا گیا تو پروسیس شدہ غذا کے منفی اثرات میں کمی واقع ہوئی۔

پروسیس شدہ فوڈ ایسے کھانے ہوتے ہیں جنہیں طویل عرصے استعمال کرنے کے لیے خاص پیکنگ میں رکھا جاتا ہے اور ان میں طرح طرح کے کیمیکل ملائے جاتے ہیں۔ دوسال قبل اقوامِ متحدہ کے ماہرین پروسیس شدہ سرخ گوشت پر پابندی کی سفارش بھی کرچکی ہے۔

اوہایواسٹیٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہےکہ منجمند کباب، پیزا، سموسے، آلو کے چپس اور دیگر اشیا پروسیس شدہ کھانوں میں شامل ہیں۔ اس سے قبل انہیں ذیابیطس، اور موٹاپے کی وجہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ تاہم ایک طویل عرصے تک کھانے سے یہ امراض جنم لیتےہی۔ لیکن جہاں تک دماغ متاثرکرنے کا معاملہ ہے تو اس کے منفی اثرات صرف چار ہفتے میں ہی سامنے آجاتے ہیں۔

سائنسدانوں نے اسے خطرے کی گھنٹی سے تعبیر کیا ہے۔ اوہایو اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر رُتھ بیرنٹوس کہتے ہیں کہ پروسیس شدہ غذائیں فوری طور پر یادداشت کو متاثر کرتی ہیں۔ اس سے اعصابی تناؤ اور زوال کا آغازبھی ہوسکتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ آیا یہ الزائیمر اور ڈیمنشیا کی وجہ بنتی ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

اس لیے ماہرین نے کہا ہے کہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے اس منفی اثر کو کم کیا جاسکتا ہے، یعنی پروسیس والی خوراک اگر کھالی گئی ہیں تو اس کے منفی اثرات اومیگا تھری سے کم کئے جاسکتے ہیں۔

اس تحقیق کے بعد ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ جو بھی خوراک کھائیں وہ تازہ ہونی چاہیے۔

Tags:

Harm Full FoodsProcessed Foods
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بھوک کا گناہ (فرانسیسی ادب سے منتخب ایک شاہکار افسانہ)

Next

دنیا میں 2050ء تک بینائی سے محروم افراد کی تعداد تین گنا ہونے کا امکان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme