Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پشاور کے ماحولیاتی کارکن نوجوان کی بنائی گئی ’دی کباڑی‘ موبائل ایپ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
مئی 14, 2023 3 Min Read
0

پشاور کے ایک نوجوان نے ایک موبائل ایپ بنائی ہے، جس کا مقصد ماحول کو صاف رکھنے کے لیے لوگوں کے گھروں سے کباڑ اٹھانے اور ان کو اس کے بدلے رقم ادا کرنے کا کام کرے گی

نوجوان فواد پیرازادہ کا کہنا ہے کہ وہ ماحولیات پر کام کرنے والے کارکن ہیں، اور انہوں نے اس موبائل ایپ کو بنانے کے لیے پشاور میں قائم نیشنل انکیوبیشن سینٹر میں تربیت حاصل کی ہے۔

فواد بتاتے ہیں ”جب ہم بچے ہوتے تھے تو گلیوں میں لوگ آتے تھے اور گھروں میں جو ری سائیکل آئٹم ہوتا تھا جیسے بوتل، ردی، اخبار یا پرانی کاپیاں وغیرہ، وہ ہم سے لے جاتے اور اس کے بدلے وہ ہمیں پیسے دے دیتے تھے“

نوجوان کا کہنا ہے ”اپنی ایپ کا نام ’کباڑی‘ رکھ کر میں اس کام کو ایک ’وائٹ کالر‘ یعنی معتبر پیشہ بنانا چاہتا ہوں۔ ہمارے ہاں لوگ اس پیشے کو بہت چھوٹا سمجھتے ہیں۔ تو ایپ کو نام ایسا دیا کہ لوگ دیکھ سکیں“

چونتیس سالہ فواد پیرزادہ کہتے ہیں ”انوائرمنٹ ایکٹوسٹ کی اصطلاح تو ابھی آئی ہوگی لیکن میرے خیال میں یہ کباڑی لوگ صدیوں سے انوائرمنٹ ایکٹیویسٹ ہیں اور ماحول کے لیے ہی کام کرتے ہیں“

فواد پیرازادہ کے مطابق ”ہمارے گھروں میں اکثر ری سائیکل چیزیں پڑی ہوتی ہیں اور گھروں میں خواتین ان سے تنگ آ کر باہر پھینک دیتی ہیں۔ تو ہم ان کو یہ بتا رہے ہیں کہ اس کے ذریعے آپ پیسے بھی کما سکتے ہیں اور ماحول بھی صاف رہے گا“

ایپ بنانے کا مقصد بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا ”جس طرح تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے اور آج کل سوسائٹیز بن رہی ہیں اور بڑی بڑی عمارتوں میں کباڑیوں کو نہیں جانے دیا جاتا، تو ہم نے ان کے لیے اس عمل کو شروع کیا ہے“

فواد نے بتایا ”بنیادی طور پر اس ایپ کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ آج کل ہر ایک بندہ مصروف ہے اور جس کو گھر میں جو بھی ٹائم ملتا ہے اور اس کے گھر میں ردی ہے تو وہ ہمیں ایپ کے ذریعے اپنا وقت بتا دیتا ہے اور ہمارا بندہ اس وقت اور جگہ پر آ کر آپ سے وہ چیزیں لیتا ہے اور اس کے بدلے آپ کو پیسے دے دیتا ہے“

فواد پیرزادہ نے بتایا کہ ان کی ایک ویب سائٹ ’دی کباڑی پی کے‘ کے نام سے ہے اور اس کے علاوہ ان کی موبائل ایپ گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور پر بھی ملے گی۔ جبکہ سوشل میڈیا کے ذریعے دی کباڑی کے نام سے انسٹا گرام، ٹوئٹر، فیسبک کے ذریعے بھی لوگ انہیں رابطہ کر سکتے ہیں

ماحولیاتی کارکن کا کہنا تھا کہ وہ دیگر کباڑیوں کے برابر قیمت ادا کرتے ہیں ادائیگی کے لیے آن لائن پیمنٹ، ایزی پیسہ یا بینک ٹراسفر کو ترجیح دیتے ہیں

فواد پیرزادہ اس ایپ کے دائرہ کار کو پشاور سے باہر دیگر شہروں اور پورے پاکستان تک پھیلانا چاہتے ہیں

فواد پیرزادہ کہتے ہیں ”اسکولوں کے ساتھ سیشن اسٹارٹ کر رہے ہیں، جس کے اندر بچوں کو پلاسٹک کے بارے میں بتائیں گے کہ یہ کتنی خطر ناک ہو سکتی ہے اور کس کس طریقے سے آپ اسے ری سائیکل کر سکتے ہیں۔ ہم لوگ چاہتے ہیں کہ لوگوں میں ری سائیکل کی عادت پڑے۔“

Tags:

#learn how to scrap mobile application in python#scrap mobile app#scrap mobile apps in python| scrap shops | mobile appaakri mobile appamazing power bank from scrap mobile batteryhow to do mobile scrap businessiscrap appMobilemobile scrap boardmobile scrap daily updatenew mobile app for scrap shops.scrapscrap 2scrap appscrap clicker 2scrap mechanicscrap mobilescrap mobile full informationscrap on an apptoday mobile scrap update
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ننھے نے سلیٹ خریدی

Next

’ٹربو ٹرائیک‘ راولپنڈی کے رہائشی نے پرانی گاڑی کے انجن سے انوکھی موٹر بائیک کیسے بنائی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme