Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

پنجاب میں آن لائن تبادلوں کے بعد اب ٹیچنگ لائنسس جاری کرنے کا منصوبہ

By Akhtar Rasool
جولائی 25, 2020 2 Min Read
0

وزیر تعلیم پنجاب مراد راس  نے کہا ہے کہ حکومت نے تدریسی لائسنس متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا ایک بل جلد ہی پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے پنجاب اسمبلی کے ایوان میں تعلیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ، "ڈاکٹروں اور انجینئروں کی طرح اساتذہ کا بھی اندراج کیا جائے گا اور اس کا قانون جلد ہی پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔”

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے دوسرے ممالک میں اساتذہ کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔

انہوں نے قانون سازوں کو آگاہ کیا کہ مجوزہ قانون کے ذریعے پرائیوٹ اسکولوں میں طلبہ اور تدریسی عملے کو ہراساں کرنے کے مسائل سے بھی نمٹا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی دعوی’ کیا ہے کہ عید الاضحی’ کے بعد ساٹھ ہزار نجی اسکولوں کی آن لائن رجسٹریشن کے بعد ، رقم اور  سفارش کا عمل دخل ختم کردیا جائے گا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پچھلی حکومتوں نے کبھی تعلیمی اداروں کے انتظامی امور کے حوالے سے ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کیا۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا کہ جب انہوں نے وزارتِ تعلیم کا چارج سنبھالا تو انہیں لگا، جیسے انہیں تعلیم کی بجائے صرف تبادلوں کے وزیر کا کام سونپا گیا ہے، کیونکہ کئی سالوں سے پڑی ٹرانسفر کی درخواستوں کے ڈھیر لگے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے مسلسل دس سال پنجاب پر حکومت کی، لیکن تعلیم کے شعبے میں تبادلوں کا باقاعدہ نظام بنانے کے لئے کوئی کام نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے بغیر کسی لاگت کے ایک ایپ تیار کی اور اس طرح صرف بائیس شکایات کے ساتھ بائیس ہزار خواتین اساتذہ کے والدین کے اطمینان کے لئے تبادلہ کیس نمٹائے گئے۔

Tags:

COVID19EducationOnline ClassesTECHNOLOGY
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟

Next

آج کراچی شہر اور مضافات شدید بارشوں کی لپیٹ میں رہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme