Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتاریختازہ ترینخبریں

پولینڈ کے غوطہ خوروں نے دنیا کا آٹھواں عجوبہ دریافت کرلیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 7, 2021 2 Min Read
0

وارسو : پولینڈ کے غوطہ خوروں نے دوسری جنگ عظیم میں سمندر برد ہوجانے والے دنیا کے آٹھویں عجوبے کو دریافت کرلیا ہے، جسے باہر نکالنے کے لیے آج سے کارروائی کا آغاز کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق برطانوی ویب سائٹ دی مرر نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ اٹھارہویں صدی میں پروشیا (ماضی میں یورپ کی ایک مملکت تھی) میں تیار ہونے والے جواہرات سے جڑے ’ عنبر روم‘ کو روس کے سینٹ پیٹرس برگ کے نزدیک  کیتھرائن محل میں نصب کیا گیا تھا۔ دوسری جنگ کے دوران نازی فوج اسے ٹکڑے ٹکڑے کرکے کوئنسبرگ شہر لے گئی، جس کے بعد یہ غائب ہوگیا تھا اور جب سے اس کی گمشدگی ایک معمہ بنی ہوئی تھی

گزشتہ سال پولینڈ سے تعلق رکھنے والے شوقیہ غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے بحیرہ بالٹک کی تہہ میں موجود ایک جہاز کے ملبے میں جواہرات سے مزین اس کمرے کی موجودگی کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ ان غوطہ خوروں کو پولینڈ کے ساحلی شہر استکا سے ستر کلومیٹر فاصلے پر اپریل 1945ع میں ڈوبنے والے جہاز Karlsruhe کا ملبہ ملا تھا

اس مہم کی سربراہی کرنے والے ٹومیک اسٹیچورا کااس بارے میں کہنا تھا کہ ’ ہمیں یقین ہے کہ سمندر کی تہہ میں موجود اس جہاز کے ملبے میں دنیا کا آٹھواں عجوبہ سمجھا جانے والا ’عنبر روم‘ ٹکڑوں کی شکل میں بڑے قفل بند صندوقوں میں بند ہے، جو ہم نے روبوٹس کے ساتھ کی جانے والی آخری غوطہ خوری کے دوران دیکھے تھے

ٹومیک کی بات کو مورخ پیوٹر میکالک کی اس بات سے بھی تقویت ملتی ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ  1945ع میں ڈوبنے والے جہازKarlsruhe پر  تین سو چھ ٹن وزنی سامان لدا ہوا تھا اوربارودی سرنگیں صاف کرنے والے دو جہاز اس کی حفاظت پر مامور تھے، جس سےظاہر ہوتا ہے کہ اس جہاز پر نہایت قیمتی سامان لدا ہوا تھا

جہاز کے ملبے سے ’عنبر روم‘ کو نکالنے کے لیے آج سے ایک زیر آب مشن کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس مشن میں تین غوطہ خوروں پر مشتمل ٹیم جہاز کے ملبے میں داخل ہونے کے لیے بارہ مرتبہ تہہ میں جائیں گے، اورہر ٹیم کے پاس سمندر کی تہہ میں رہتے ہوئے ملبے میں موجود صندوقوں کا معائنہ کرنے کے لیے آدھے گھنٹے کا وقت ہوگا

واضح رہے کہ عنبر روم کی نقل کو کیتھرائن محل میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک دہائی میں مکمل ہونے والے اس کمرے کا افتتاح 2003ع  میں کیا گیا تھا.

یہ بھی پڑھیئے:

  • شوگر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی انسولین کی تاریخ

  • بابلی تختی میں قدیم پروٹو میتھ کی حیرت انگیز دریافت نے کئی دعووں کو غلط ثابت کر دیا

  • 1857 کی جنگ آزادی میں کراچی کا کردار (تیسری اور آخری قسط)

  • ’’ڈملوٹی کے کنوئیں‘‘ کراچی کے قدیم دور کے آبی منصوبے

  • اسپین, مسلمانوں کا ہزاروں‌ سال قدیم قبرستان دریافت

  • ناروے میں مسلمان فاتح صلاح الدین ایوبی کا دن کیوں منایا جاتا ہے؟

Tags:

German HistoryHistory of EuropePrussia European KingdomPrussia KingdomSeven Wonder
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان کی سب سے بڑی مسجد:  مکّی مسجد

Next

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے جینز پہننے پر پابندی عائد

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme