Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پہلی بار کسی بڑے امریکی شہر میں پانچوں وقت اذان دینے کی اجازت

By Akhtar Rasool
اپریل 26, 2023 2 Min Read
0

امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس کی انتظامیہ نے ریاست میں لاگو آواز آرڈیننس میں تبدیلی کرتے ہوئے پہلی بار مسلمانوں کو پانچ بار باآواز اذان دینے کی اجازت دے دی ہے

مذکورہ قانون میں تبدیلی کے بعد منیاپولس امریکا کا وہ پہلا بڑا شہر بن گیا ہے، جہاں مسلمانوں کو پانچوں وقت لاؤڈ اسپیکر میں اذان دینے کی اجازت ہوگی

اس سے قبل اسی شہر میں مسلمانوں کو صبح اور عشا کی اذان کے علاوہ تمام اذانیں لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت حاصل تھی، جب کہ بعض مرتبہ مسلمانوں کو رمضان المبارک میں پانچ بار اذان دینے کی اجازت دی جاتی تھی

منیا پولیس سمیت متعدد امریکی شہروں میں نام نہاد ’بے ہنگم آواز آرڈیننس‘ نافذ ہے، جس کے تحت کوئی بھی شام سے لے کر صبح تک زیادہ شور شرابا نہیں کر سکتا، چاہے وہ اپنے مذہبی عقیدے کے لیے ہی آواز کیوں نہ کر رہا ہو

لیکن اب منیا پولیس شہر کی حکومت نے اس آرڈیننس کو تبدیل کرتے ہوئے مسلمانوں کو پورا سال پانچوں وقت کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت دے دی ہے

اسی حوالے سے خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) نے بتایا کہ منیا پولیس شہری کونسل میں آرڈیننس کا ترمیمی مسودہ مسلمان رکن نے پیش کیا تھا، جسے کونسل نے منظور کر لیا تھا

بعد ازاں اسی مسودے کو مزید منظوری دیتے ہوئے کونسل نے مسلمانوں کو پانچوں بار لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی

کونسل کی جانب سے بل کی منظوری کے بعد گزشتہ ہفتے شہر کے میئر نے بل پر دستخط کرکے اسے قانون بنا دیا

مذکورہ بل کی منظوری سے قبل منیا پولس شہر میں مسلمانوں کو دن کے اوقات میں تین بار اذان دینے کی اجازت تھی اور تین وقت اذان کی اجازت بھی مارچ 2022 میں دی گئی تھی

امریکی نشریاتی ادارے ’سی بی ایس‘ کے مطابق میئر کے دستخط کے بعد اذان دینے کی اجازت کا بل قانون بن گیا اور اب مسلمان لاؤڈ اسپیکر پر پورا سال پانچوں وقت کی اذان دے سکیں گے

پانچوں وقت کی اذان کی اجازت ملنے پر منیا پولیس کے مسلمان خوش دکھائی دیے جب کہ وہاں پر موجود اسلامی اور مذہبی جماعتوں نے بھی فیصلے کا خیر مقدم کیا

اے پی کے مطابق پانچوں وقت لاؤڈ اسپیکر پر اذان کی اجازت کے قانون کا یہودی اور مسیحی کونسل ارکان نے بھی خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس سے مذہبی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا اور یہ کہ اذان مسلمانوں کے لیے اہم ہے

یہودی اور مسیحی ارکان کا کہنا تھا کہ منیا پولس میں یہودی اپنے مذہبی عقائد کے مطابق لوگوں کو عبادت کے لیے بلاتے ہیں جب کہ مسیحیوں کو بھی چرچ میں عقائد کے مطابق ہر وقت لوگوں کو عبادت کے لیے بلانے کی اجازت ہے اور اب مسلمانوں کو بھی پانچوں وقت اذان کی اجازت مل گئی

منیا پولیس میں پانچوں وقت کی اذان لاؤڈ اسپیکر پر دینے کی اجازت ملنے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے دوسرے بڑے شہروں میں بھی مسلمانوں کو ایسی اجازت دی جائے گی۔۔

Tags:

all the people said amencall to prayercall to prayer minnesotaceline dion and andrea bocelli the prayerfirst time azan in toronto on loud speakerislamic call to prayerislamic call to prayer in turkeyislamic call to prayer sounds in minneapolismuslim call to prayermuslim call to prayer in turkeyramadan in americathe call to prayerthe lord's prayer it's yoursthe prayerus mn muslim call to prayer (cr)when is the call to prayer
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ نے اب تک کی اہم اپڈیٹ متعارف کروا دی!

Next

چترال میں شادی کی رسموں پر جِرگے کی پابندی کا ایک برس کیسا رہا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme