Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ، پنجاب پولیس نے کمائی کا ذریعہ بنا لیا

By Akhtar Rasool
مئی 23, 2023 3 Min Read
0

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تَھوک کے حساب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں کر رہے ہیں۔ ایسے میں ایسے واقعات بھی منظر عام پر آئے ہیں، جن سے پتہ چلتا ہے کہ پنجاب پولیس نے اس اندھادھند پکڑ دھکڑ کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا ہے

اس ضمن میں نیوز ویب سائٹ ’اردو نیوز‘ نے چند ایسے واقعات کو رپورٹ کیا جس میں سترہ سے بیس سال کی عمر کے لڑکوں کو پولیس نے پنجاب کے مختلف شہروں سے گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والے کچھ لڑکوں کے رشتے داروں نے اپنی کہانیاں سنائی ہیں، تاہم ان کی حفاظت کے پیش نظر ان کے اصل نام ظاہر نہیں کیے جا رہے، کیونکہ وہ خود ایسا نہیں چاہتے

پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ کے رہائشی محمد عمر (فرضی نام) کی عمر ان کے شناختی کارڈ کے مطابق اٹھارہ سال ہے۔ 12 مئی کو پولیس ان کے گھر آئی اور انہیں حراست میں لے لیا۔ گھر والوں نے اس کے بعد تھانہ ٹاؤن شپ میں جب رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا وہ اس تھانے کی تحویل میں نہیں ہیں

محمد عمر کے ایک قریبی رشتے دار نے بتایا ”ہم تھانوں کے چکر لگا لگا کر تھک گئے ہیں اور ہمیں کچھ معلوم نہیں کہ ہمارا بچہ کہاں ہے۔ پہلے چند روز تو پولیس کچھ بتا ہی نہیں رہی تھی لیکن اب کچھ کچھ بتا رہے ہیں۔ کہتے ہیں کہ آپ کا بچہ احتجاج میں گیا تھا، اور وہ جس دوسرے نوجوان کے ساتھ موٹر سائیکل پر گیا تھا، اس کی نشاندہی پر پولیس نے اسے حراست میں لیا ہے، اگر وہ بے قصور ہوا تو چھوڑ دیا جائے گا۔ لیکن ہمیں وہ یہ نہیں بتا رہے کہ وہ ہے کہاں“

انہوں نے کہا کہ وہ ٹک ٹاک بنانے والا بچہ ہے اور شرپسند سوچ کا حامل نہیں ہے

اسی طرح راولپنڈی کے تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے سے 13 مئی کو ایک سترہ سالہ نوجوان علی (فرضی نام) کو پولیس وردی میں ملبوس دو افراد موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گئے

علی کی خالہ کی جانب سے فراہم کی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے علی کے غائب ہونے کے ایک روز بعد تھانے میں ایک درخواست دی کہ ان کے بچے کو اغوا کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج نہیں کی

انہوں نے بتایا ”دو روز کے بعد ہمارے ہی محلے کا ایک شخص آیا اور ہمیں بتایا کہ اگر درخواست واپس لے لیں تو دو روز میں بچہ گھر آجائے گا۔ ہم نے درخواست تو واپس نہیں لی لیکن تین دن تک پولیس کے ساتھ مذاکرات اور ایک لاکھ روپے رشوت دے کر تھانہ سول لائنز سے بچہ ہمارے حوالے کر دیا گیا۔ اور ہمیں دھمکی دی گئی کہ اگر کسی کو بتایا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے“

انہوں نے کہا ”اب میری بہن وہ گھر چھوڑ رہی ہے۔ ہمارے محلے کے اندر ہی ایک کانسٹیبل رہتا ہے، اس کے بھائی نے یہ سارے مذاکرات کروائے۔ علی کو جب انہوں نے پکڑا تو اس کا ایک کلپ بھی کسی نے بنا لیا تھا لیکن سب بے سود ہے“

انہوں نے بتایا ”میرے بھانجے نے کبھی کسی سیاسی جماعت کے جلوس میں شرکت نہیں کی۔ محلے سے پولیس نے ایک لڑکے کو پکڑا اور اس سے پوچھا تمہارا دوست کون ہے؟ اس نے علی کا نام لیا اور پھر وہ اسے بھی پکڑ لے گئے“

سوشل میڈیا پر بھی اسی نوعیت کے کچھ واقعات سامنے آئے ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ پولیس نے حراست میں لینے کے بعد نوجوانوں کو چھوڑ تو دیا لیکن اپنی دیہاڑی بھی لگائی

لاہور پریس کلب میں 18 مئی کو لگ بھگ پانچ خاندانوں نے پریس کانفرنس کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے بچے، جن کی عمریں بمشکل سترہ سے انیس سال ہیں اور وہ ایسے الزامات میں پولیس کی حراست میں ہیں، جو کام انہوں نے نہیں کیے۔

Tags:

anchor= sanket upadhyaycorps commannder house attackdunyadunya newsdunya tvForeign funding caseheadlines of dunya news 6pm todayimran khan arrest ordersimran khan supporterspdm announced new date of long marchprime minister of pakistanpti supporterspti workerpti worker deathpti workerspti workers protest against mnasupreme court of pakistansupreme court reporttimes of karachivote of confidencevote of no-confidence against pm |
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ نے ’ایڈٹ‘ آپشن پیش کرنے کا اعلان کر دیا!

Next

عمران خان کی رہائی پر خوشی کا اظہار کرنے والے پنجاب پولیس کے کئی اہلکار نوکری سے فارغ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme