Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

چارسدہ میں جدید طریقے سے کاشت کی گئی اسٹرابیری سائز میں بڑی اور مہنگی بھی

By Akhtar Rasool
اپریل 5, 2023 2 Min Read
0

چارسدہ میں کچھ کاشتکار سٹرابیری کی کاشت میں پلاسٹک کا استعمال کر رہے ہیں، جس سے پھل جلدی تیار ہوتا ہے اور بڑا اور صاف ہونے کی وجہ سے گاہکوں کو پسند آتا ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں اسٹرابیری کی پیداوار کے لیے مشہور ضلعے چارسدہ میں کاشت کاروں نے بتایا کہ جدید طریقے سے تیار اسٹرابیری سائز میں بڑی اور صاف ستھری ہونے کی وجہ سے تقریباً تین گنا مہنگی فروخت ہو رہی ہے

چارسدہ کے علاقے سرکی اتمانزئی میں اسٹرابیری کے کاشتکار کامران خان کے مطابق نئے طریقے سے تیار اسٹرابیری سات سو روپے کلو فروخت ہوتی ہے، جبکہ پرانے روایتی طریقے سے تیار یہ پھل تقریباً ڈھائی سو روپے کلو میں بک رہا ہے

کامران نے بتایا کہ پچھلے دو تین سال سے کچھ کاشتکاروں نے اسٹرابیری پھل کی کاشت کاری میں اس کی حفاظت کے لیے پلاسٹک کا استعمال شروع کیا ہے، جس سے پھل جلدی تیار ہوتا ہے اور سائز میں بڑا اور صاف ستھرا ہونے کی وجہ سے گاہکوں کو پسند آتا ہے

انہوں نے اس کے طریقے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ کاشت کار اکتوبر میں اسٹرابیری کی فصل لگاتے ہوئے نیچے زمین پر پلاسٹک لگاتے ہیں، جبکہ پودے کو سردی سے بچانے کے لیے اسے اوپر پلاسٹک سے ڈھک دیا جاتا ہے، جس سے فصل جلد یعنی جنوری میں تیار ہو جاتی ہے

کامران نے بتایا ”پرانے طریقے سے کاشت ہونے والا پودا فروری کے آخر یا مارچ کے شروع میں پھل دیتا ہے۔ جدید طریقے سے اگائی جانے والی اسٹرابیری پنجاب کے علاقوں سے بھی پہلے تیار ہو جاتی ہے اور اس کا نرخ فی کلو سات سو روپے تک ہے“

انہوں نے بتایا نئے طریقے میں پلاسٹک کے اضافی استعمال کی وجہ سے فی ایکڑ ڈھائی لاکھ روپے تک خرچہ آ جاتا ہے جو مقامی غریب کاشت کاروں کے لیے زیادہ ہے، لہٰذا اکثریت روایتی طریقہ اپناتی ہے۔

ان کا کہنا تھا ”آج کل ہر چیز مہنگی ہے، اگر پچھلے سال کا موزانہ کریں تو اس سال فصل پر دگنا خرچہ ہوا اسی طرح ریٹ بھی زیادہ ہے۔ پچھلے سال پھل سو روپے فی کلو تھا اور آج کل دو سو بیس سے ڈھائی سو روپے فی کلو چل رہا ہے“

کامران نے زور دیا کہ کاشت کار نئے طریقے سے استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور غیر سرکاری اداروں (این جی اوز) کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور کاشتکاروں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کریں

ان کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر حکومت کاشتکاروں کو اسٹرابیری برآمد کرنے میں مدد کرے تو کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے اور مقامی کسان بھی خوش حال ہوں گے۔

Tags:

get 10 acres yield in 1 acre landgrapes farming in pakistangrowing strawberries at home is very easygrowing strawberries at home is very easy and has a lot of fruithanging garden strawberrieshow to grow strawberries at homehow to grow strawberries in hanging basketmodern agricultural technologyModern Agriculturemodern agriculture 2020modern agriculture machinemodern agriculture technologymost expensive watermelonstrawberries
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

2026 میں چاند پر جیپ کے سائز کی گاڑی اتارنے کا منصوبہ، مقصد کیا ہے؟

Next

اطالوی فٹبالر کا انجری کا ڈراما، مسلمان کھلاڑی کو روزہ افطار کرا دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme