Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

چاغی میں احتجاج کے دوران 7مظاہرین زخمی

By Akhtar Rasool
اپریل 16, 2022 2 Min Read
0

مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سےڈرائیور کو قتل کرنے پر ضلع چاغی کے علاقے نوکنڈی اور دالبندین میں ایک روز قبل کیے جانے والے پُر تشدد مظاہرے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب پنچ ریک میں سگنل بند ہونے کے باجود ڈرائیور نے تیزی سے آگے بڑھنے کی کوشش کی تھی۔

بعدازاں ڈرائیور کی شناخت حمید اللہ کے نام سے کی گئی تھی، جس کی لاش آر سی ڈی ہائی وے سے برآمد ہوئی تھی، ٹریفک بحالی کے لیے ہونے والے کامیاب مذاکرات سے قبل سیکڑوں ڈرائیورز اور نوکنڈی کے علاقہ مکینوں نے ہائی وے بلاک کردیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی جانب سے ایران کے شہر زاہدان سے آنے والی مال بردار ٹرین کو بھی کئی گھنٹوں کے لیے روک دیا گیا تھا، مظاہرین کے احتجاج ختم کرنے پر اتفاق کے بعد ٹرین نے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا

مظاہرین کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی زیر استعمال سرکاری عمارت کے باہر احتجاج کیا گیا، اور یہ احتجاج اس وقت پُرتشدد ہوا جب مظاہرین نے عمارت کے مین گیٹ کو نظر آتش کردیا، سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کا استعمال کیا۔

زخمیوں کو نوکنڈی کے دیہی ہیلتھ کیئر سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، بعد ازاں 5 زخمیوں کو دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مزید طبی امداد فراہم کی۔

دو زخمیوں کو مزید علاج کے لیے کوئٹہ کے ٹراما ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے چاغی کے ڈپٹی کمشنر منصور احمد بلوچ کا کہنا تھا کہ مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد آر سی ڈی ہائی وے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر تجارت کے لیے داخلی مقام کھولنے سمیت مظاہرین نے تمام مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کو قتل کرنے کے مسئلے سے قبائلی روایات کے مطابق نمٹا جائے گا، علاوہ ازیں سیکیورٹی فورسز کی جانب سےقبضے میں لی گئی تمام گاڑیاں مالکان اور ڈرائیورز کو واپس کردی گئی ہیں۔

دالبندین میں چند مظاہرین نے شکایت کی کہ کئی ڈرائیور اپنی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل واپس نوکنڈی جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

انہوں نے خود کو بچانے کے لیے گاڑیاں چھوڑ جانے والے افراد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ گرم موسم میں انہیں واپس بلایا جائے۔

احتجاجی مظاہرین میں سے ایک حبیب نامی شخص کا کہنا تھا کہ ’میں ان ساتھیوں میں سے ایک ہوں جو 6 گھنٹے پیدل چلے، خوش قسمتی سے ہمیں آدھے راستے میں گاڑی مل گئی جس نے ہمیں نوکنڈی چھوڑا۔

ان کا کہناتھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہمیں سرحدی علاقہ چھوڑ کر واپس جانے کے لیے کہا گیا تھ

Tags:

BalochistanChagai BalochistanChagiIran BorderProtestچاغی
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا فیصلہ

Next

مجھے کتنے سولر پینلز کی ضرورت ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme