Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

چمکتی نیلی جلد اور نیلے گوشت والی مچھلی کا معمہ حل نہ ہوسکا

By Akhtar Rasool
مارچ 5, 2023 2 Min Read
0

شمالی امریکا کے مغربی ساحلوں پر ایک بڑی مچھلی پائی جاتی ہے جسے ’لِنگ کوڈ‘ کہا جاتا ہے۔ اس کی پانچ مختلف اقسام ہیں۔ چار لِنگ کوڈ کی رنگت اور اندرونی گوشت معمول کی رنگت والا ہوتا ہے۔ یعنی مچھلی باہر سے بھوری یا کتھئی مائل سرمئی ہوتی ہے جبکہ گوشت سفیدی مائل سرخ ہوتا ہے لیکن اس کی ایک قسم اندر اور باہر سے گہری نیلی رنگت رکھتی ہے

پانی کی گہرائی میں پائی جانے والی لِنگ کوڈ اپنے ذائقے کی وجہ سے بہت مشہور ہے۔ چھوٹے جانوروں کو شکار کرنے والی یہ مچھلی ہر اس جانور کو ہڑپ کرجاتی ہے، جو اس کے منہ میں سما سکے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی لمبائی 152 سینٹی میٹر تک جا پہنچتی ہے۔ تاہم اس کی ایک قسم کی رنگت شوخ نیلی ہوتی ہے اور اس کا گوشت بھی اسی رنگ کا ہوتا ہے۔ یہ معمہ اب تک سائنسداں حل نہیں کر سکے ہیں

2016ع میں آسٹریلوی بحری ماہر آرون گیلووے کو پہلی مرتبہ یہ مچھلی نظر آئی، جسے انہوں نے پکڑا اور کاٹنے پر معلوم ہوا کہ یہ اندر اور باہر دونوں طرف سے ہی نیلی ہے

لیکن اس غیرمعمولی وجہ کی کوئی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس معاملے پر سنجیدہ تحقیق نہیں کی گئی ہے

اگرچہ ماہرین یہ ضرور جانتے ہیں کہ لِنگ کوڈ کی ظاہری نیلی رنگت ایک قدرتی رنگدار کیمیکل (پِگمنٹ) کی وجہ سے ہے، جسے ’بائلیورڈِن‘ کہا جاتا ہے لیکن نیلے گوشت کا معاملہ اب تک تحقیق طلب ہے

اس کے بعد آرون نے امریکا اور دیگر خطوں میں پکڑی جانے والے دو ہزار سے زائد لِنگ کوڈ کا سروے کیا اور تحقیقات شروع کیں

ابتدائی معلومات سے معلوم ہوا کہ نر کی بجائے مادہ مچھلیوں میں نیلاہٹ زیادہ ہوتی ہے۔ پھر مچھلی جتنی چھوٹی ہوگی، اس میں نیلا رنگ اتنا ہی غائب ہوگا تاہم اس کی شرح بھی بہت کم ہے یعنی 4 سے 25 فیصد تک مچھلیوں کا گوشت ہی نیلا ہوتا ہے۔ لیکن اب بھی بڑا سوال اپنی جگہ ہے کہ آخر اس نیلاہٹ کی وجہ ہے کیا؟

اب تک ماہرین کا خیال ہے کہ 80 فیصد مادہ لِنگ کوڈ نیلی ہوتی ہیں اور صرف 20 فیصد نر میں آسمانی رنگ غالب ہوتا ہے

ماہرین کا خیال ہے کہ جو مچھلیاں کم گہرے پانی میں رہتی ہیں اور شاید نیلا رنگ انہیں سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے بچاتا ہے

جبکہ دوسرا خیال یہ ہے کہ مادہ کچھ ایسی غذائیں کھا رہی ہیں، جن سے ان کا گوشت تک نیلا ہو رہا ہے، لیکن سنجیدہ سائنسداں دونوں وضاحتوں سے مطمئن نہیں ہو پا رہے

تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا نیلا گوشت پکاتے وقت دوبارہ معمول کی رنگت اختیار کر لیتا ہے۔

Tags:

amazing world of gumballamazing world of gumball full episodesamazing world of gumball funny momentsbefore blue berets fired backblue traffic lightdiscovery of blueFresh Fishin the worldmudskipper the fish that walks on landrisks of silver nanoparticlesryan's mystery playdate theme songsmokin and grillin wit abthe amazing world of elmorethe amazing world of gumballthe amazing world of gumball (tv program)the amazing world of gumball baby anais
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

75 سالہ دولہا اور 70 سالہ دلہن نے اولڈ ہوم کو سویٹ ہوم بنا لیا

Next

وہ طریقے، جن کی مدد سے سگریٹ نوشی کی لت سے نجات پائی جاسکتی ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme