Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںماحولیات

چولستان میں پانی ختم ہونے سے جانوروں کی ہلاکتیں، معاملہ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
مئی 14, 2022 2 Min Read
0

روہی کے نام سے بھی پہچانے جانے والے جنوبی پنجاب کے صحرائے چولستان کو علاقے کا سب سے بڑا صحرا مانا جاتا ہے، گرمی میں اضافے کے بعد تالاب خشک ہونا شروع ہوگئے، جنہیں یہاں مقامی زبان میں ٹوبہ کہا جاتا ہے

رواں برس موسم گرما نے شدت اختیار کی تو محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت معمول سے 9 درجے زائد رہا۔ بڑھی ہوئی حدت نے جہاں دیگر مقامات کو متاثر کیا وہیں چولستان سے یہ خبریں سامنے آئیں کہ پانی ختم ہونے سے ہونے والی خشک سالی سے درجنوں جانور ہلاک ہو گئے ہیں

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے چولستان کے علاقے میں خشک سالی کا ذکر کرتے ہوئے مقامی افراد کو پانی پہنچانے کے لیے جہاں اپنی کوششوں کا ذکر کیا، وہیں حکام سے بھی علاقے میں فوری طور پر پانی فراہم کرنے کے مطالبات سامنے آئے

اس دوران میڈیا اور سوشل میڈیا میں یہ خبریں بھی رپورٹ ہوئیں کہ خشک سالی کی وجہ سے درجنوں مویشی ہلاک ہو گئے ہیں

اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک اور چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمانوں کے بقول اصل صورتحال وہ نہیں، جو بیان کی جا رہی ہے

پنجاب کے محکمہ لائیوسٹاک کے فوکل پرسن ڈاکٹر سہیل عظمت کے مطابق اس دفعہ موسم وقت سے قبل شدید گرم ہوا ہے، البتہ علاقے کی صورتحال بیان کردہ معاملات سے قدرے مختلف ہے

ان کے بقول، نواں کھو نامی علاقے میں ایک ٹوبہ (تالاب) عید کے دنوں میں خشک ہوا۔ وہاں موجود دو چرواہوں میں سے ایک چھٹیوں پر چلا گیا، دوسرا جانوروں کے ریوڑ کو سنبھال نہ سکا اور بروقت دوسرے ٹوبے تک نہ جا سکنے کی وجہ سے تیس تا پینتیس بھیڑیں ہلاک ہو گئیں

لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کے فوکل پرسن کے مطابق عام حالات میں ٹوبہ خشک ہونے پر لوگ نقل مکانی کر کے اس علاقے میں چلے جاتے ہیں، جہاں کے تالابوں میں پانی موجود ہوتا ہے

ڈاکٹر سہیل عظمت کے مطابق چولستان میں کل گیارہ سو تالاب ہیں، جن سے پانی حاصل کیا جاتا ہے۔ ایک جگہ کا معاملہ سوشل میڈیا پر نمایاں ہوا جس کے بعد شور پڑا کہ لوگ خشک سالی کا شکار ہیں

علاقے میں پانی نہ ہونے سے لوگوں کی نقل مکانی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ موسمی حالات کی وجہ سے نقل مکانی مقامی افراد کی زندگی کا لازمی جزو ہے، مقامی سطح پر جب چارہ اور پانی ختم ہو تو لوگ جانوروں سمیت منتقل ہو جاتے ہیں

فوکل پرسن پرسن چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی عابد شیخ عنایت نے علاقے کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ کوئی ایمرجنسی نہیں، سوشل میڈیا پر بیان کی جانے والی قحط کی صورتحال درست نہیں ہے

ان کے مطابق چار بڑے پانی سپلائی کرنے والے ٹینکر مسلسل کام کر رہے ہیں، ٹوبوں کو مصنوعی طریقے سے بھی پانی سپلائی کیا جا رہا ہے

عابد شیخ کا کہنا تھا کہ رواں برس چونکہ گرمی نسبتاً جلد آئی ہے اور اس کی شدت بھی پہلے کی نسبتا زیادہ ہے اس لیے ٹوبوں کی خشکی کا سلسلہ جلد شروع ہوا ہے.

Tags:

CholistanClimate changeExtreme HeatGlobal warmingPakistanPunjabWaterWater Crisis
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے پورے گاؤں کی بجلی کاٹنے والا ’عاشق‘ دھر لیا گیا

Next

بلوچستان: ننھے میسی کی فٹبال میں مہارت کی وڈیو اور فیفا کی ٹرافی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme