Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گرل فرینڈ سے ملنے کے لیے پورے گاؤں کی بجلی کاٹنے والا ’عاشق‘ دھر لیا گیا

By Akhtar Rasool
مئی 14, 2022 2 Min Read
0

اندھیرے میں اپنی محبوبہ سے ملنے کے لیے کئی بار پورے گاؤں کی بجلی کاٹنے والے ’عاشق‘ کو بالآخر گاؤں کے لوگوں نے دھر لیا

نیوز 18 کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ کے گاؤں گنیش پور کی بجلی اکثر بند ہوجاتی تھی، جس پر مقامی لوگ پریشان تھے کیونکہ پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب جاتا

اس دوران گاؤں والوں نے ایک خاص بات یہ بھی نوٹ کی گئی کہ ہر شام کو ہی دو تین گھنٹے کے لیے ایک مخصوص وقت پر بجلی بند ہوجاتی تھی جبکہ قریبی علاقے کی بجلی بحال رہتی

معاملے میں الیکٹریشن کے ملوث ہونے کا شک گزرنے پر گاؤں والوں نے معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا منصوبہ بنایا جو کافی فلمی سا لگتا ہے

طے پایا کہ معاملے کی تہہ تک پہنچنے کے لئے بجلی جاتے ہی چپکے سے باہر نکل کر دیکھا جائے اور کوئی مشکوک شخص نظر آئے تو اسے دھر لیا جائے

منصوبے کے مطابق بجلی منقطع ہونے پر کچھ لوگ چھپتے چھپاتے باہر نکلے، جنہیں ایک شخص سرکاری اسکول میں داخل ہوتا دکھائی دیا، وہ چپکے سے پیچھے گئے تو حیران رہ گئے

اسکول کے اندر داخل ہونے والا شخص الیکٹریشن تھا، جبکہ وہاں اس کی گرل فرینڈ بھی موجود تھی. اس شخص کو پکڑ کر پورے گاؤں میں پھرایا گیا

اس دوران انہوں نے بجلی کاٹنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد یہ تھا کہ وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر اپنی گرل فرینڈ سے ملے اور جب بھی وہ ایسا کرتا، بجلی بند کر دیتا

صورت حال اس وقت مزید فلمی ہو گئی جب گاؤں والوں نے دونوں کو پولیس کے حوالے کرنے بجائے دونوں کی شادی کرانے کا اعلان کردیا

تقریب میں شامل ایک شخص نے بتایا کہ تھوڑی دیر بعد ہی گاؤں کے سرپنچ اور کونسل ارکان کی موجودگی میں شادی کر دی گئی

اس طرح بجلی کاٹنے اور چوری چھپے گرل فرینڈ سے ملنے کی سزا کے طور پر ان دونوں کی شادی کرا دی گئی

معاملے کے حوالے سے مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج وکاس کمار آزاد کا کہنا ہے کہ ان کو اس واقعے کا علم ہے مگر ابھی تک اس سے متعلق کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے.

Tags:

ElectricitygirlfriendIndiavillage
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا حکومت اور ٹی ٹی پی کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہوگئے؟

Next

چولستان میں پانی ختم ہونے سے جانوروں کی ہلاکتیں، معاملہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme