Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

چِپ نصب کر کے کراچی میں عادی مجرموں کی ای ٹیگنگ کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
مئی 12, 2022 2 Min Read
0

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کے خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر سندھ کابینہ نے اکثریتی ووٹ کے ساتھ عادی مجرموں کی ای-ٹیگنگ کا فیصلہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں عادی مجرموں کی نقل و حرکت کی موثر نگرانی کے لیے ان کے جسم پر الیکٹرانک ڈیوائس لگانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم کابینہ کے کچھ ارکان نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے

واضح رہے کہ ای-ٹیگنگ، ڈیوائس کے ذریعے نگرانی کا ایک ٹول ہے اور اسے کسی ایسے مجرم یا مشتبہ مجرم کے جسم میں نصب کیا جاسکتا ہے جو ضمانت یا پیرول پر ہے

شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے نے صوبے کے اعلیٰ حکام کو فروری میں ایک ساتھ بیٹھ کر صورتحال سے نمٹنے اور رجحان کو جانچنے کے لیے حکمت عملی بنانے پر مجبور کیا۔

محکمہ داخلہ نے ’دی سندھ ہیبیچوئل آفنڈرز مانیٹرنگ بل 2022‘ کا مسودہ پیش کیا تھا، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ عادی مجرموں کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جا سکے

گزشتہ روز اجلاس میں بتایا گیا کہ پازیب یا بریسلیٹ کی شکل میں سنگل یونٹ ڈیوائس میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) اور سیلولر ٹیکنالوجی کے ساتھ سینٹرل پروسیسنگ یونٹ ہوتا ہے، جس سے مجرموں کی چوبیس گھنٹے مسلسل نگرانی کی جاسکتی ہے

قانون کے مسودے کے مطابق ملزم کی ضمانت پر رہنے کی مدت تک پراسیکیوٹر یا پولیس افسر کی درخواست پر آلہ عدالتی حکم کے ذریعے نصب کیا جائے گا

مسودہ قانون کے سیکشن 4 میں مقررہ شرائط و ضوابط پر عمل نہ کرنے پر عادی مجرم کے لیے تین سال قید اور الیکٹرانک ڈیوائس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی صورت میں دس لاکھ روپے جرمانہ یا تین سال قید کی سزا طے کی گئی ہے

وزیر اعلیٰ نے بل کے مسودے پر بحث شروع کی تو کابینہ کے کچھ ارکان نے اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا جبکہ کچھ دیگر ارکان نے خیال ظاہر کیا کہ سخت شقوں سے اسٹریٹ کرائمز کی حوصلہ شکنی ہوگی

مسودہ قانون پر بحث کے بعد اسے اکثریتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا اور مزید بحث اور منظوری کے لیے صوبائی اسمبلی کو بھیج دیا گیا

دریں اثنا کابینہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ موڈ کے تحت این ای ڈی یونیورسٹی میں ’ٹیکنالوجی پارک‘ کے قیام کی منظوری بھی دی، یونیورسٹی کو یہ عمل شروع کرنے اور 8 سال تک خصوصی اقتصادی زون کا درجہ حاصل کرنے کی اجازت دی گئی، صوبائی حکومت کی جانب سے یونیورسٹی کے آئی ٹی انٹروینشن فنڈ کی مالی معاونت بھی کی جائے گی.

Tags:

CriminalsKarachiKarachi street crimesTracking Chip
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ میں پانی کی سنگین قلت کے باوجود پنجاب میں دو متنازع نہریں کھول دی گئیں

Next

منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کا شہباز شریف کے خلاف مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme