Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

چہرہ شناخت کرنے والے دنیا کے پہلے سرچ انجن کو پیٹنٹ مل گئی

By Akhtar Rasool
دسمبر 7, 2021 2 Min Read
0

کیلیفورنیا – پہلے سے ایک متنازعہ کمپنی کلیئر ویو نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (مصنوعی ذہانت) کی بنا پر ایک سرچ انجن بنایا ہے جو ’چہرہ شناخت کرنے والا دنیا کا پہلا سرچ انجن‘ ہے

اس کا پورا نام ”کلیئر ویو اے آئی“ ہے، جس نے حال ہی میں امریکا میں قانون نافذ کرنے والے کئی اداروں سے اشتراک بھی کیا ہے

اگست 2020 میں سرچ انجن کے پیٹنٹ کی درخواست دائر کی گئی تھی، جسے گزشتہ ہفتے پیٹنٹ دے دی گئی ہے، لیکن اب اس کی خاصی بھاری بھرکم فیس ادا کرنا ہوگی

خبروں کی ایک ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کلیئر ویو کے سربراہ ’ہوان تون تھاہ‘ نے کہا ہے کہ ان کی ایجاد اپنی نوعیت کا پہلا پلیٹ فارم ہے جو ’ بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ ڈیٹا‘ کو استعمال کرے گا

ان کے مطابق اس ڈیٹا کو چہرے کی شناخت میں استعمال کیا جائے گا۔ اس کے لیے وہ سوشل میڈیا سے اربوں تصاویر کھینچ نکالے گا، جسے ڈیٹا اسکریپنگ کہتے ہیں

کمپنی کے مطابق اس کے ڈیٹا میں دس ارب تصاویر موجود ہیں۔ لیکن اس عمل پر انسانی حقوق اور پرائیوسی کے ماہرین نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے

انہوں نے زور دیا ہے کہ قانون ساز ادارے نئی ٹیکنالوجی کے تناظر میں  لوگوں کی پرائیوسی اور ذاتی معلومات کی حفاظت کریں

دوسری جانب اس ایجاد پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ”ایمنیسٹی انٹرنیشنل“ کے رکن میٹ محمودی نے کہا ہے کہ اب جس شے کا تحفظ کرنا ہے، وہ بہت ہی مشکل عمل ہے۔ اب کمپنیاں اس پر ملکیت جتا رہی ہیں جو بنیادی انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہوگی

اگرچہ دنیا کے کئی ممالک اور شہر چہرے کی شناخت کو کم سے کم کرنے کے قوانین بناچکے ہیں، جن میں یورپی ممالک پیش پیش ہیں، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ 2015ع سے 2019ع تک چہرے کی شناخت کرنے والی ہزاروں پیٹنٹ کی درخواستیں دی گئی ہیں، جو ایک بڑھتے ہوئے سیلاب کو ظاہر کرتی ہیں

اس حوالے سے فیسبک سے وابستہ سابق ماہر اور مصنف راجر مک نامی کا کہنا ہے کہ کلیئر ویو اپنے سرچ انجن کی بدولت جو کچھ کررہا ہے وہ ہمارے ٹوٹے پھوٹے کاپی رائٹ اور پیٹنٹ نظام کی خرابی کو ظاہر کرتا ہے

کلیئر ویو نے اس پر مؤقف دیا ہے کہ اس کا سرچ انجن کنزیومر پراڈکٹ نہیں ہے، بلکہ اس کے خاص مقاصد ہیں اور اسے شادی ، تعلقات یا کاروبار وغیرہ کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا

کلیئرویو فیس سرچ انجن کا ایک پریشان کن پہلو یہ ہے کہ اسے قانون نافذ کرنے والے کئی امریکی ادارے استعمال کریں گے۔ ان میں 1803 مختلف ادارے اور ایجنسیاں بھی شامل ہیں جن میں ایف بی آئی، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ادارے اور دیگر محکمے شامل

Tags:

AI Search EngineClear ViewFace IdentificationSearch Engine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ نے اسٹوریج سے متعلق بڑے مسئلے کا حل پیش کر دیا

Next

امریکا کے بیجنگ اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کی وجہ اویغور مسلم، ٹینس اسٹار پینگ شوائی یا کچھ اور؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme