Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ نے اسٹوریج سے متعلق بڑے مسئلے کا حل پیش کر دیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 7, 2021 3 Min Read
0

سلیکون ویلی – واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ ہے، لیکن اسے استعمال کرتے ہوئے صارفین کو جو سب سے بڑا مسئلہ  پیش آتا ہے، وہ یہ ہے کہ موصول ہونے والی تصاویر اور وڈیوز کی وجہ سے فون کی اسٹوریج بہت تیزی سے بھر جاتی ہے

لیکن اب کمپنی نے اس کا ایک منفرد حل نکال لیا ہے، تاکہ فون کی اسٹوریج کو بھر جانے سے بچایا جا سکے

اس مقصد کے لیے کمپنی نے اپنے ایک فیچر ڈس اپیئرنگ میسجز کو اپ ڈیٹ کردیا ہے

واضح رہے کہ واٹس ایپ نے گزشتہ سال نومبر میں ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر متعارف کرایا تھا جو مخصوص چیٹس میں ان ایبل کرکے پیغامات کو سات دن میں غائب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے

اب تک اس فیچر کے تحت میسجز سات دن بعد ”چیٹ ونڈو“ سے خود غائب ہوتے ہیں، لیکن اب کمپنی نے اسے مزید بہتر بنایا ہے

اس حوالے سے کمپنی نے ایک بیان میں بتایا کہ سات دن کے ساتھ اب صارفین کی سہولت کے لیے چوبیس گھنٹے اور نوے دن کے دو نئے آپشنز کا اضافہ کیا جارہا ہے

اس فیچر کے تحت بھیجی جانے والی چیٹ کے اسکرین شاٹ کو لینا ممکن ہے یعنی پرائیویسی کو تحفظ تو نہیں ملے گا مگر کمپنی کی جانب سے یہ فیچر ”اسٹوریج سیور“ کے طور پر استعمال کیا جائے گا

اس کا مطلب یہ ہے کہ جب میسجز طے کردہ وقت پر خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے، تو اسٹوریج اسپیس بھی کلیئر ہوگا اور صارف کو خود یہ مینوئل طریقے سے نہیں کرنا پڑے گا

اگر اس فیچر کو بائی ڈیفالٹ ان ایبل کیا جائے، تو تمام نئی ون آن ون چیٹس منتخب کردہ دورانیے میں چیٹ ونڈوز سے غائب ہوجائیں گی اور کمپنی نے یہ سہولت بھی اس فیچر میں شامل کردی ہے، تاہم تمام صارفین تک اس کے پہنچنے میں کچھ وقت لگ سکتا ہے

کمپنی نے بتایا کہ کسی پیغام کو کب تک برقرار رکھنا ہے، یہ فیصلہ آپ کے ہاتھوں میں ہونا چاہیے

واٹس ایپ کے مطابق لوگ بلاسوچے سمجھے اپنی ہر چیز کی ڈجیٹل کاپی کو چھوڑ دیتے ہیں، جو ہمارے ہر بات کا مستقل رکارڈ بن جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے گزشتہ سال ڈس اپیئرنگ میسجز کا فیچر متعارف کرایا تھا

کمپنی نے مزید بتایا کہ حال ہی میں اس مقصد کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کی فوری ڈیلیٹ کا فیچر ویو ونس بھی متعارف کرایا گیا تھا

انفرادی چیٹس میں یہ فیچر کیسے استعمال کریں؟

اس مقصد کے لیے واٹس ایپ کو اوپن کریں اور مطلوبہ فرد کی چیٹ ونڈو کو کھولیں

وہاں کانٹیکٹ کے نام پر کلک کریں اور نیچے جاکر ڈس اپیئرنگ میسجز پر کلک کریں اور پروموٹ میسج پر Continue کے آپشن پر کریں

وہاں آپ چوبیس گھنٹے، سات دن یا نوے دن کے آپشنز کا انتخاب کر سکتے ہیں

اسی طریقہ کار سے ڈیس اپیئرنگ میسج کو ڈس ایبل بھی کیا جاسکتا ہے

کمپنی کے مطابق گروپس چیٹ کے لیے بھی ایک نئے آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے اور یہ نیا فیچر آپشنل ہوگا، جس سے موجودہ یا سابقہ چیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی.

Tags:

social mediaWhatsapp Features
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قیدخانہ (مختصر افسانہ)

Next

چہرہ شناخت کرنے والے دنیا کے پہلے سرچ انجن کو پیٹنٹ مل گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme