Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

چین نے دنیا کا طاقتور ترین ”سپر کوانٹم کمپیوٹر“ ایجاد کر لیا

By Akhtar Rasool
دسمبر 4, 2020 2 Min Read
0

کوانٹم کمپیوٹنگ کے چینی ماہرین نے دنیا کے سب سے طاقتور کوانٹم کمپیوٹر کا پروٹوٹائپ بنا لیا ہے، اس کمپیوٹر کو”جیوژانگ“ کا نام دیا گیا ہے۔

اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ اس وقت دنیا کے طاقتور ترین سپر کمپیوٹر کے مقابلے میں 100 ٹریلین یعنی ایک لاکھ ارب گنا زیادہ طاقتور ہے، جب کہ موجودہ طاقتور ترین کوانٹم کمپیوٹر ”گوگل سائیکامور“ سے بھی 10 ارب گنا زیادہ تیز رفتار ہے

اس ضمن میں اہم بات یہ ہے کہ اس ایجاد کی تفصیلات امریکی تحقیقی مجلے ”سائنس“ کے تازہ ترین شمارے میں گزشتہ روز شائع ہوئی ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ مذکورہ چینی ”کوانٹم سپر کمپیوٹر“ کے دعوے کو اسی شعبے کے غیر جانبدار ماہرین نے بھی مستند قرار دے دیا ہے۔ البتہ چینی ماہرین نے اپنے مقالے میں محتاط انداز اختیار کرتے ہوئے، اپنے کارنامے کو ”کوانٹم کمپیوٹیشنل ایڈوانٹیج“ لکھا ہے

یہ غیرمعمولی کارنامہ ”یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آف چائنا“ کے ماہرین نے چین کے دیگر تحقیقی اداروں کے تعاون و اشتراک سے انجام دیا ہے۔ اس ٹیم کی قیادت پروفیسر پان جیان وے کررہے تھے، جو کوانٹم کمپیوٹنگ اور کوانٹم کرپٹو گرافی جیسے جدید میدانوں میں عالمی شہرت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پروفیسر جیان وے اور ان کی ٹیم گذشتہ بیس سال سے کوانٹم کمپیوٹر کے میدان پر کام میں مصروف تھے اور اپنی اس طویل تحقیق کے دوران انہوں نے اس شعبے میں درجنوں عملی اور مشکل مسائل بھی حل کیے ہیں، تب کہیں جا کر وہ ”جیوژانگ“ پروٹوٹائپ ایجاد کرنے میں کامیاب ہو پائے

چینی خبر رساں ایجنسی ”ژنہوا“ نے اسے ایک مکمل اور بھرپور قسم کے کوانٹم کمپیوٹر کی جانب پہلا بڑا سنگِ میل قرار دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”جیوژانگ“ پروٹوٹائپ کی صلاحیت اور کارکردگی ثابت کرنے کے لیے ”گاسیئن بوسون سیمپلنگ“ (GBS) کہلانے والا ایک کلاسیکی سمیولیشن الگورتھم استعمال کرے ہوئے کچھ پیچیدہ لیکن روایتی حسابی (کمپیوٹیشنل) مسائل حل کیے گئے

اس نے ایک خاص عمل میں آؤٹ پٹ کے طور پر خارج ہونے والے اوسطاً 43 فوٹونز کا سراغ لگایا، جب کہ اس کی زیادہ سے زیادہ کارکردگی 76 فوٹونز تک رہی

خاص بات یہ ہے کہ ”جیوژانگ“ کوانٹم کمپیوٹر عام درجہ حرارت پر کام کرتا ہے، جب کہ گذشتہ برس گوگل کو ”کوانٹم برتری“ دلوانے والے سائیکامور کوانٹم کمپیوٹر کو انتہائی سرد ماحول میں رکھے گئے "سپرکنڈکٹنگ سرکٹ” کی ضرورت پڑتی تھی

بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ ”جیوژانگ“ اپنی موجودہ حالت میں صرف ایک کام ہی کرسکتا ہے اور اسے مختلف اقسام کے متعدد کام کرنے کے قابل بنانے کے لیے نئے سرے سے ڈیزائننگ کی ضرورت ہوگی۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اقوامِ متحدہ نے بھنگ کو ʼخطرناک منشیات` کی فہرست سے نکال دیا

Next

سبز چائے میں کورونا وائرس کی ایک قسم کو روکنے والا کیمیکل دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme