Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ڈجیٹل ٹھگس آف ہندوستان: بھارتی ٹھگوں نے اس سال امریکیوں سے دس ارب ڈالر ٹھگ لیے

By Akhtar Rasool
دسمبر 29, 2022 3 Min Read
0

’ٹھگس آف ہندوستان‘ کا چرچا تو آپ نے سنا ہی ہوگا، لیکن ڈجیٹل دور میں یہ ٹھگ بھی ڈجیٹل روپ دھار چکے ہیں

امریکی وفاقی تفتیشی ایجنسی، ایف بی آئی، نے اپنی ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت سے غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور لوگوں کو ٹھگنے والے گروہوں نے رواں برس نومبر تک امریکہ کے شہریوں سے دس ارب ڈالر یعنی آٹھ کھرب روپے سے زیادہ ٹھگ لیے ہیں

رپورٹ کے مطابق ٹھگوں نے سب سے زیادہ نشانہ ساٹھ برس سے زائد عمر کے افراد کو بنایا، جن سے گزشتہ دو برسوں میں تین ارب ڈالر سے زیادہ ٹھگے جا چکے ہیں

یہ ٹھگی بالعموم غیر قانونی طور پر چلائے جانے والے کال سینٹروں کے ذریعہ انجام دی جاتی ہے۔ ٹھگ امریکہ میں رہنے والے افراد کو تکنیکی امداد فراہم کرنے یا دیگر قسم کی معاونت کی آڑ میں نشانہ بناتے ہیں

ایف بی آئی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کے گذشتہ گیارہ مہینوں میں ہی امریکی شہریوں کے 10.2ارب ڈالر ٹھگے جا چکے ہیں۔ اس سے پچھلے برس یعنی سن 2021ع کے مقابلے یہ اعداد و شمار 47 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ برس 6.9 ارب ڈالر کی ٹھگی ہوئی تھی

دہلی میں ایف بی آئی کا خصوصی مرکز قائم
امریکی شہریوں کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے واقعات کے مدنظر ایف بی آئی نے نئی دہلی میں امریکی سفارت خانے میں اپنا ایک خصوصی نمائندہ مقرر کیا ہے

یہ افسر بھارتی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی، انٹرپول اور دہلی پولیس کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ اس کا مقصد ٹھگی کرنے والے گروہوں کا پردہ فاش کرنا اور امریکہ سے بھیجے جانے والی رقم کو درمیان میں ہی روک دینا ہے۔ یہ کرپٹو کرنسی کے ذریعہ بھارت سے سرگرم جرائم پیشہ گروہوں کو بھیجی جانے والی رقومات پر بھی نگاہ رکھتا ہے

ایف بی آئی کے جنوبی ایشیا کے سربراہ سہیل داؤد نے اس حوالے سے بھارتی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ”گوکہ یہ ابھی قومی سلامتی کا مسئلہ نہیں ہے تاہم اس میں ملوث (ایک ملک کے) وقار کا سوال تو بہر حال ہے ہی۔ اور ہم نہیں چاہتے کہ بھارت کو اس محاذ پر نقصان پہنچے۔“

سب سے زیادہ ٹھگی ’محبت‘ کے نام پر

سہیل داؤد کا کہنا تھا کہ نومبر 2022 تک ایف بی آئی کی ویب سائٹ پر 7.8 لاکھ شکایتیں درج کرائی گئی ہیں۔ جن کے مطابق لوگوں کا تقریباً 10.2 ارب ڈالر نقصان ہو چکا ہے

انہوں نے بتایا کہ امریکیوں کے ساتھ جھوٹے وعدے اور محبت کے نام پر بھی دھوکہ دہی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ محبت کے نام پر اس برس نومبر تک امریکیوں سے تقریباً آٹھ ہزار کروڑ روپے ٹھگ لیے گئے جب کہ سن 2021 میں پورے سال میں اتنا نقصان ہوا تھا

بھارت میں سائبر جرائم میں اضافہ

بھارتی وزارت داخلہ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں سائبر جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں سائبر جرائم کے روزانہ پندرہ سو شکایتیں موصول ہوتی ہیں، جن میں سے تقریباً تیس میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ دو فی صد سے بھی کم واقعات میں کیسز درج ہو رہے ہیں

وزارت داخلہ نے بھارتی پارلیمان کو بتایا تھا کہ 30 اگست 2019 کو حکومت نے نیشنل سائبر کرائم رپورٹنگ پورٹل شروع کیا تھا، جہاں سائبر جرائم کی شکایت کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری 2020 سے 7 دسمبر 2022 کے درمیان ملک میں سائبر جرائم کے سولہ لاکھ سے زائد شکایتیں درج کرائی گئیں

اس ماہ کے اوائل میں دہلی پولیس نے قومی دارالحکومت میں چلائے جانے والے ایک غیر قانونی کال سینٹر کا پردہ فاش کیا تھا اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کیس میں کینیڈا کی پولیس نے ٹورنٹو سے سے ایک شخص کو حراست میں لیا تھا۔

Tags:

biggest financial frauds of indiabiggest scams of indiaindian billionairesindian millionairesnetflix indian original seriesthe digital thief full hindi dubbed moviethe digital thief hindi dubbed moviethe digital thief hindi dubbed teaserthe digital thief hindi dubbed trailerthugs of amrica full hindi dubbed moviethugs of amrica hindi dubbed movietop 10 moments of iron man in mcuvishnu manchu movies in hindi dubbed 2019 thugs of america
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نوشکی میں نشے کے عادی افراد کا منفرد مقابلہ ’بھائی نے پہلی بار اپنی مرضی سے غسل کیا‘

Next

کیا تاریخ واقعی ختم ہو گئی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme