Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ڈرامہ ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کی امدادی مہم پر

By Akhtar Rasool
ستمبر 14, 2022 3 Min Read
0

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ملک بھر میں متاثرین کی مدد کے لیے مختلف فلاحی تنظیموں کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور اب معروف شخصیات نے بھی پاکستان آنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے

ان دنوں ترکی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ سے شہرت حاصل کرنے والے جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کی امدادی مہم پر ہیں

جلال آل ایک روز قبل سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ہلال احمر ترکیہ کے تعاون سے کراچی پہنچے تھے اور گزشتہ روز انہوں نے کراچی میں بارش کے دوران سفر کرنے کی وڈیو بھی شیئر کی تھی

کراچی کے بعد وہ سیلاب متاثرین کے لیے کی جانے والی امدادی کارروائیاں دیکھنے کے لیے صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی گئے اور انہوں نے انسٹاگرام پر وہاں کی وڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں

تصاویر میں انہیں امدادی سامان اٹھا کر متاثرین کے کیمپ تک لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

ترک اداکار نے امدادی کارروائیوں کے دوران فلاحی ادارے کا یونیفام پہن رکھا تھا، جبکہ وہ متاثرین میں گھل مل گئے

ارطغرل غازی اداکار نے سیلاب متاثرہ خواتین اور بچوں کے ساتھ گفتگو بھی کی، اس دوران بچوں نے پاکستان اور ترکیہ زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، جس کی وڈیو انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی

انہوں نے امدادی سامان تقسیم کرنے کے علاوہ سیلاب متاثرہ بچوں کو ارطغرل غازی ڈرامے میں ارطغرل کی جانب سے پہنی گئی ٹوپی کا تحفہ بھی دیا اور انہیں وہ ٹوپی پہنائی بھی اور بعد ازاں انہوں نے بچوں کی ٹوپی کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی

ترک اداکار کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان آنے اور ان کی جانب سے متاثرین کے ساتھ گھل مل جانے پر ان کی تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں

جلال آل ترک حلال احمد کے تعاون سے پاکستان آئے ہیں اور گزشتہ روز انہوں نے اپنی پوسٹ کے ذریعے پاکستانی مداحوں کو سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل بھی کی تھی

جلال آل حالیہ دورے سے قبل بھی متعدد بار پاکستان آ چکے ہیں اور انہیں 2020 میں پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو میں نشر کیے جانے والے ڈرامے ’ارطغرل غازی‘ میں کمانڈر عبدالرحمٰن الپ کا کردار ادا کیا تھا جو مرکزی کردار ارطغرل کے خاص سپاہی ہوتے ہیں

گزشتہ دنوں پاکستان پہنچنے پر انہوں نے سوشل میڈیا پر ترک زبان میں بات کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کی مشکلات کا ذکر کرنے کے علاوہ ان کی مدد سے متعلق بھی مداحوں کو آگاہ کیا تھا

جلال آل نےترک زبان میں لکھی گئی پوسٹ میں بتایا کہ ترکی کی حکومت بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے حکومت پاکستان کی مدد کر رہی ہے جبکہ وہ بھی متاثرین کے لیے ہی یہاں آئے ہیں

انہوں نے مداحوں کو گزارش کی کہ وہ بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں اور اپنے موبائل سے 2868 پر خالی میسیج کرکے ہلال احمر کی مدد کریں

ان کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہوں نے اپنے ساتھیوں کو بھی دکھایا

جلال آل سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بیرون ملک سے پاکستان پہنچنے والی پہلی شوبز شخصیت ہیں، تاہم ان کے بعد مزید ترک اور دیگر عالمی اداکاروں کے بھی پاکستانی دورے کے امکانات ہیں۔

Tags:

aid campaignErtugrulflood victimsJalalSindhTurkey
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکی ارب پتیوں کے لیے منگل کا دن بھاری کیوں رہا؟

Next

شوہر کی بیماری سونگھ کر سائنسدانوں کی مدد کرنے والی خاتون

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme