Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

امریکی ارب پتیوں کے لیے منگل کا دن بھاری کیوں رہا؟

By Akhtar Rasool
ستمبر 14, 2022 2 Min Read
0

امریکہ میں منگل کا دن ارب پتیوں کے لیے بھاری ثابت ہوا، جب لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کی گئی کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ نے منگل کو امریکی سٹاک مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا

امریکی جریدے بلومبرگ کے مطابق منگل کو امریکہ کے امیر ترین ارب پتی افراد کے اثاثوں میں 93 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی، جو اب تک کا نواں بدترین یومیہ نقصان ہے

سب سے زیادہ نقصان ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا ہوا۔ ان کی دولت میں 9.8 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو 8.4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا

مارک زکربرگ، لیری پیج، سرگئی برن اور اسٹیو بالمر کے اثاثوں میں چار ارب ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی جبکہ وارن بفے اور بل گیٹس کو بالترتیب 3.4 ارب ڈالر اور 2.8 ارب ڈالر کا نقصان ہوا

خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق امریکہ کے تینوں بڑے اسٹاک انڈیکس میں تیزی سے کمی واقع ہوئی جو کہ جون 2020 کے بعد سے کورونا وبا کے دوران ایک دن میں سب سے زیادہ کمی تھی

بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے ہر بڑے شعبے بشمول ٹیکنالوجی سے منسلک مارکیٹ کے بڑے لیڈرز، ایپل انک، مائیکروسافٹ اور ایمازون کا بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا

مجموعی طور پر دنیا کے پانچ سو امیر ترین افراد کی مالیت سال کے آغاز کے مقابلے میں تقریبا 1.2 ٹریلین ڈالر کم ہوئی ہے

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کو 68.3 ارب ڈالر یعنی ان کی دولت کا تقریبا 54 فیصد نقصان ہوا ہے جبکہ بائینانس کے سی ای او چانگ پینگ ژاؤ کی دولت 61 ارب ڈالر یعنی تقریبا 64 فیصد کم ہوئی ہے

بلومبرگ کے مطابق توقع سے زیادہ آنے والے کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار کی وجہ سے امکان ہے کہ فیڈرل ریزرو شرح سود میں اضافہ کرے گا

گذشتہ ماہ ہی فیڈرل ریزرو کے چیئر جیروم پاول کی آٹھ منٹ کی تقریر کے بعد امریکی ارب پتی افراد کے اسی گروپ کو ایک دن میں 78 ارب ڈالر کا نقصان ہوا تھا

تجزیہ کار امریکی معیشت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ فیڈرل ریزرو سسٹم کی جانب سے سخت پالیسی کے طویل دورانیے سے معیشت کساد بازاری کے دہانے پر پہنچ سکتی ہے۔

Tags:

AmericaEconomic CrisisRichest PersonsTuesdayUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پنجاب کا آن لائن لرننگ پلیٹ فارم ’انصاف اکیڈمی پورٹل‘ جس سے ملک بھر میں طلبہ مستفید ہو سکتے ہیں

Next

ڈرامہ ارطغرل کے معروف اداکار جلال آل سندھ کے سیلاب متاثرین کی امدادی مہم پر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme