Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ڈرون گرنے کے بعد خوفزدہ ہو کر جانے والے نایاب سمندری پرندے لوٹ کر نہیں آئے..

By Akhtar Rasool
جون 20, 2021 2 Min Read
0

کیلی فورنیا : چل اڑ جا رے پنچھی، کہ یہ دیس ہوا بیگانہ… انتہائی حساس اور اپنی بقا کے خطرے سے دوچار سمندری ابابیلوں نے اپنے مسکن پر ڈرون گرنے کے بعد  وہاں کا رخ کرنا چھوڑ دیا ہے اور خوفزده ہو کر جانے والا یہ حساس پرندہ اب تک واپس نہیں لوٹا

کیلیفورنیا میں واقع بولساچیکا ماحولیاتی پارک میں نایاب ترین ایلگینٹ ٹرن ہر سال انڈے دینے آتے ہیں، یہ خوبصورت پرندہ سمندری ابابیل کی ایک قسم ہے۔ اگرچہ اس ماحولیاتی پارک میں اسے مکمّل تحفظ حاصل ہے، کیونکہ یہ ایک بہت حساس پرندہ ہے، یہاں ڈرون اڑانے کی بھی ممانعت ہے تاہم مئی میں ایک ڈرون یہاں گرا جس کے بعد پرندے نہ صرف غائب ہو گئے ہیں، بلکہ انہوں نے 1500 سے 2000 انڈے بھی ایسے ہی چھوڑ دیئے ہیں جو اب مکمل طور پر ضائع ہوچکے ہیں۔ ماہرین نے پریشانی میں ایک ایک انڈے کو دیکھا ہے لیکن کسی میں بھی زندگی کے آثار نہیں ہیں

یہ نایاب پرندے بہت لمبا سفر کرکے اپنی نسل خیزی کے لیے یہاں آتے ہیں، لیکن ڈرون سے ڈر کر وہ اپنی نسل خیزی کا دور بھی فراموش کرکے یہاں سے کُوچ کرچکے ہیں۔ اس جگہ کی منتظم اور ماہرِ ماحول ڈاکٹر میلیسا لوئبل کہتی ہیں کہ ’ہم نے زندگی میں اتنی تباہی کبھی نہیں دیکھی کیونکہ اس کا ازالہ کرنا بہت مشکل ہوجائے گا‘

12 مئی کو ڈرون کریش کے بعد 3000 پرندے یہاں سے اڑ گئے اور سینکڑوں انڈے چھوڑ گئے جن میں زندگی ختم ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر میلیسا کے مطابق یہ پرندے انتہائی حساس اور شرمیلے ہوتے ہیں۔ یہاں سے کوچ کر جانے کے بعد ان کی دوسری جگہ کا بھی پتا نہیں چل سکا

ماہرین کے مطابق ایلیگینٹ ٹیل پرندوں میں اتنے خوف کی وجہ بھی اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ایک نایاب ترین پرندہ ہے جس کا قدرتی مسکن تیزی سے تباہ ہو رہا ہے

دوسری جانب ڈرون کی ملکیت اور اس واقعے کے اصل ذمے دار کے بارے میں اب تک کچھ بھی معلوم نہیں ہو سکا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

قاتل فضائی آلودگی نے 10 لاکھ انسانوں کی جان لے لی، تحقیق

Next

کیا آپ پلاسٹک سے بنی ونیلا آئس کریم کھانا پسند کریں گے!؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme