Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی: اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر قتل کے واقعات پولیس کے لیے چیلنج بنے ہوئے ہیں

By Akhtar Rasool
دسمبر 23, 2022 3 Min Read
0

کراچی کے علاقے کورنگی چھ نمبر میں بدھ 21 دسمبر کی دوپہر ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر اٹھارہ سالہ محمد قیوم کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا

اس سے قبل 19 دسمبر کو بھی کورنگی آر ایریا میں موبائل فون چھیننے کی واردات کے دوران محمد فیضان نامی نوجوان کو ہاتھ، ٹانگ اور سینے میں تین گولیاں ماری گئی تھیں، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا

سندھ پولیس کی جانب سے سال کے اختتام پر جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 2022ع کے دوران کراچی میں 473 افراد کو مختلف واقعات میں قتل کیا گیا، جن میں صرف اسٹریٹ کرائم کے دوران مزاحمت پر 113 افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جان سے گئے اور 423 زخمی ہوئے

اسی طرح مختلف واقعات میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں 12 ڈاکو ہلاک اور 33 زخمی حالت میں گرفتار ہوئے

پولیس رپورٹ کے مطابق 2022 کے دوران سات اضلاع پر مشتمل کراچی شہر میں 82 ہزار 713 مختلف جرائم کی ورادات ہوئیں، جن میں اسلحے کے زور پر شہریوں سے 28 ہزار 150 موبائل فون، 560 گاڑیاں، 3352 موٹر سائیکلیں چھینی گئی۔ اس کے علاوہ گھر میں گھس کر مسلح ڈکیتی کے 452 واقعات رپورٹ ہوئے

فیروز آباد تھانے کی پولیس کے مطابق جنوری میں تھانہ فیروز آباد کی حدود میں گھر کے باہر اپنی والدہ اور بہن کو ڈکیتی سے بچانے کی کوشش میں قتل ہونے والے نوجوان شاہ رخ کے قتل میں ملوث ملزم ایک پولیس اہلکار تھا، جس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی

کراچی شہر میں جرائم کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) کراچی جنوبی عرفان بلوچ نے دعویٰ کیا کہ کراچی اور خصوصی طور پر تین اضلاع پر مشتمل جنوبی ریجن میں گذشتہ سالوں کے مقابلے میں سٹریٹ کرائم میں خاطر خواہ کمی آئی ہے

عرفان بلوچ نے کا کہنا ہے ’کراچی جنوبی ریجن میں پولیس کی بہتر کارکردگی کے باعث جرائم خاص طور پر سٹریٹ کرائم میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ گھر میں گھس کر ڈکیتی، اسلحے کے زور پر موبائل فون، موٹرسائیکل یا گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ہم نے گذشتہ پندرہ دنوں میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون مجرمان سے تحویل میں لے کر مالکان کو واپس دلوائے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’کراچی میں گذشتہ سالوں کے مقابلے میں بھتہ گیری میں واضح کمی آئی ہے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کے چھیننے کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے، مگر تاحال ڈکیتی کے دوران گولی مار کر قتل کرنے کے واقعات اور گھر میں گھس کر مسلح ڈکیٹیوں کا معاملہ پولیس کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے۔‘

اس سوال پرکہ پولیس نے کراچی میں گذشتہ سالوں کے مقابلوں میں کرائم ریٹ کو کس طرح کم کیا ہے؟ تو ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے بتایا: ’ہم نے جرائم خاص طور پر سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے کرائم اینالسس یونٹ بنایا ہے، جو اس بات کا جائزہ لیتا ہے کہ کون سا جرم کس وقت اور کس جگہ ہوا، جس کی بنیاد پر اس قسم کے جرم میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔‘

عرفان بلوچ کے مطابق ’یہ یونٹ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ہدایت کرتا ہے کہ خاص اوقات میں خاص جگہ پر خاص قسم کی گاڑیوں یا موٹرسائیکلوں کی چیکنگ کی جائے تو جرم ہونے سے پہلے ہی روکا جاسکتا ہے۔ اس طرح گذشتہ سالوں کی نسبت جرائم میں کچھ قدر کمی آئی ہے اور اس پر مزید بھی کام کر رہے ہیں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے بتایا ’ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا ایک بینک بھی بنایا ہے، تاکہ اس کی فوٹیج سے ملزمان کی تصاویر نکال کر متعلقہ تھانے کو دی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کیا جاسکے۔‘

Tags:

crime in karachiKarachiKarachi Policekarachi street crimekarachi street crime alertKarachi street crimeskarachi street crimes 2022karachi street crimes increasedreport on street crime in karachistreet crimestreet crime in karachistreet crime in pakistanstreet crime incidentsstreet crime incidents in karachistreet crime karachistreet crime rise in karachiStreet Crimesstreet crimes in karachistreet crimes increases in karachi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فرانز فینون: جائزہ اور افادہ، وفات کے ساٹھ برس بعد (1)

Next

سیلاب زدہ علاقوں میں تقریباً سوا کروڑ افراد کو غربت کا سامنا، رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme