Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی میں اربوں روپے کے دو پلاٹ جعلسازی سے ٹھکانے لگا دیے گئے

By Akhtar Rasool
اپریل 26, 2021 2 Min Read
0

ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) میں قیمتی پلاٹوں کو ٹھکانے لگانے کی تیاری کرلی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بروکروں نے ڈی جی سیکریٹریٹ میں ڈیرے ڈال لیے ہیں

اطلاعات کے مطابق کورنگی ٹاؤن شپ کے سب سے اہم سیکٹر28 میں اربوں روپے مالیت کے چار چار ہزار گز کے دو انڈسٹریل پلاٹ مبینہ جعلسازی سے ٹھکانے لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ڈی جی کے ڈی اے کے حکم پر دونوں قیمتی پلاٹوں کی ا زسر نو فائل بناکر دے دی گئی ہے

تفصیلات کے مطابق کے ڈی اے کا مرکزی دفتر سوک سینٹر اسٹیٹ بروکرز کی آماجگاہ بن گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سیکریٹریٹ میں اسٹیٹ بروکرز کی بڑھتی سرگرمیوں سے سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں کورنگی ٹاؤن شپ کے سب سے وی آئی پی کہلائے جانے والے سیکٹر28 میں 2 چار چار ہزار گز رقبے پر محیط قیمتی انڈسٹریل پلاٹس ٹھکانے لگادیے گئے ہیں

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ناصر عباس سومرو کے مبینہ قریبی دوست کو نوازنے کے لیے مذکورہ پلاٹوں کی ازسر نو فائل بناکر دے دی گئی ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے میں پلاٹ ٹھکانے لگانے کے لیے واردات کا نیا طریقہ ایجاد کیا گیا ہے. فائل مسنگ قرار دے کر ازسر نو فائل تیار کی جا رہی ہیں، کورنگی ٹاؤن شپ کے انڈسٹریل پلاٹ نمبر16 اور پلاٹ نمبر17 کا کوئی ریکارڈ کے ڈی اے کے پاس موجود ہی نہیں تھا جبکہ پلاٹ کے دعویدار کے پاس بھی مذکورہ پلاٹوں کی فائل موجود نہیں تھی

کے ڈی اے محکمہ لینڈ انڈسٹریل سیکشن اور شعبہ ریکارڈ کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ چار چار ہزار گز کے ان. دو پلاٹوں کی مالیت کم از کم تین ارب بیس کروڑ روپے بنتی ہے.

مذکورہ پلاٹ کی ازسر نو فائل تیار کرنے کا ڈی جی کے ڈی اے کی جانب سے حکم دیا گیا اور من پسند افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کے شدید دباؤ پر کمیٹی نے شعیب فریدی نامی شخص کے حق میں رپورٹ تیار کر کے دے دی، جس کے بعد مذکورہ قیمتی پلاٹس کی فائل بناکر دے دی گئی ہیں

ادارہ ترقیات کے افسران نے اس سلسلے میں اعلیٰ حکام اور تحقیقاتی اداروں سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی سیکٹر28 کے انڈسٹریل پلاٹس ٹھکانے لگائے جانے پر اینٹی کرپشن کے متحرک ہونے کی اطلاعات بھی ہی، ں جس کے باعث امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کے ڈی اے میں قیمتی پلاٹوں کی لوٹ سیل کا بڑا اسکینڈل جلدمنظر عام پر آجائے گا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

یوٹیوب نے صارفین کے لیے بہترین فیچر پیش کر دیا

Next

شبلی فراز نے  پاکستان کے تیار کردہ وینٹی لیٹرز کو ناکارہ قرار دے دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme