Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی میں اغوا برائے تاوان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ سرکاری اہلکار ملوث نکلے!

By Akhtar Rasool
دسمبر 17, 2021 2 Min Read
0

کراچی –  سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن معمار سے اغوا کیے گئے نوجوان کے کیس میں مزید اہم پیش رفت ہوئی ہے

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل نوجوان حمزہ کی والدہ کو بھی اغوا کیا تھا اور اہل خانہ نے پولیس کو بتائے بغیر تاوان کی رقم بھی ادا کی تھی ، گرفتار آٹھ ملزمان سرکاری ملازم اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں

واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اغوا برائے تاوان اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث آٹھ رکنی گینگ گرفتار کیا تھا جس کے سلسلے میں جمعرات کو پریس کانفرنس بھی کی گئی تھی

تفتیشی حکام نے بتایا کہ ملزمان میں شامل عدنان اختر مغوی نوجوان حمزہ کا قریبی رشتے دار اور اغوا کی دونوں وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ ہے ، حماد اور عمیر کسٹم اہلکار ہیں ، ملزم ذیشان پولیس میں زیر تربیت اے ایس آئی ہے جبکہ ملزم مسعود خواجہ اجمیر نگری تھانے میں تعینات ہے

ملزم حسان عدنان ایل ایل بی کے سیکنڈ ایئر میں زیر تعلیم ہے، جبکہ ملزم حارث اسٹیٹ لائف کارپوریشن میں اعلیٰ عہدے پر تعینات ہے ، اس کے علاوہ ملزم زوہیب کے ڈی اے میں بطور ایجنٹ کام کرتا ہے

تفتیشی حکام نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے حمزہ کے اغوا سے کچھ عرصہ قبل حمزہ کی والدہ کو بھی اغوا کیا تھا ، حمزہ کی والدہ کی رہائی کے لیے بھی بھاری رقم کا مطالبہ کیا گیا تھا اور اہل خانہ نے رقم بھی ادا کردی تھی ، اس واردات میں بھی اہل خانہ نے پولیس کو نہیں بتایا تھا جبکہ حمزہ کے اغوا کے وقت بھی پولیس کو لاعلم رکھا گیا تھا

حمزہ کی رہائی کے عوض تاوان کی رقم سہراب گوٹھ پر وصول کی گئی تھی، جبکہ اسے گلشن معمار سے اغوا کیا گیا تھا ، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کی دونوں وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ عدنان اختر ہے جوکہ ان کا قریبی رشتے دار ہے ، اس کا حمزہ کے خاندان کے ساتھ کاروباری اور خاندانی تنازع چل رہا ہے جس کی خلش کی بنیاد پر اس نے یہ دونوں وارداتیں کیں

بتایا گیا ہے کہ ملزمان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت کرتے تھے، جبکہ اسی بنیاد پر کئی شہریوں سے بھی بھاری رقم وصول کرچکے ہیں ، ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہے جس میں کئی اہم انکشافات متوقع ہیں.

Tags:

KarachiKarachi KidnaperKidnaperSindh Police
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں اومیکرون کا دوسرا کیس سامنے آگیا، مریض قرنطینہ سے فرار

Next

فیسبک پر جاسوسی کرنے والے ’کرائے کے سائبر فوجیوں‘ پر پابندی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme