Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںموسم

کراچی میں رات کو تیز بارش کا امکان

By Akhtar Rasool
جولائی 12, 2021 3 Min Read
0

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے، رات میں تیز بارش متوقع ہے جبکہ بارش کا موجودہ سلسلہ 16 جولائی تک رہنے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق آج صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہلکی سے معتدل بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے، جبکہ کل بھی دن میں ہلکی سے معتدل اور رات میں تیز بارش کا امکان ہے

سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ معتدل درجے کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے زیریں سندھ میں داخل ہو رہی ہیں

انہوں نے کہاکہ یہ مون سون ہوائیں بھارتی گجرات کے راستے داخل ہوئی ہیں اور بحیرہ عرب سے ملنے والی نمی کے باعث کراچی کے اطراف تھنڈر سیلز بنے ہیں

آج  کراچی اور گرد و نواح میں پیر کی علی الصبح کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو وقفے وقفے سے جاری رہا۔

دوپہر تک گلشن حدید میں 17ملی میٹر، نوری آباد میں 8، پی اے ایف فیصل 5 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ میں 4.3، لانڈھی میں 4 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن میں 3.6 ، جناح ٹرمینل میں 3.2 ملی میٹر اور سرجانی میں 2.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی

بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پھسلن سے درجنوں ٹریفک حادثات بھی پیش آئے ہیں، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

دوسری جانب بارش کے ساتھ ہی بجلی کی ترسیل کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا ہے، گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، صدر، اولڈ سٹی ایریا، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی، کورنگی، گولیمار اور دیگر علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بھی بجلی بند ہونے سے شہر کو پانی کی ترسیل میں مصروف 20 پمپ بند ہوگئے، جس کی وجہ سے شہر کو لاکھوں گیلن پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔ جب کہ پانی کے بیک پریشر سے ایک بار پھر مین لائن پھٹ گئی ہے، بارش ہونے کے باعث لائن کی مرمت کا کام بھی شروع نہیں کیا جاسکا ہے

بارش کے دوران بجلی کی فراہمی کے حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک نے حسب سابق یہی کہا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں۔ شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز ، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔ بارش اور کھڑے پانی میں پانی کی موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے۔ حفاظتی اقدامات کے تحت بارش کے دوران عارضی طور پر کچھ علاقوں میں بجلی بند کی جاسکتی ہے ۔ موسم بہتر ہوتے ہی ان متعلقہ علاقوں میں بجلی بحال کردی جاتی ہے ۔ بجلی سے متعلق شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر ، 8119 پر ایس ایم ایس یا کے الیکٹرک سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

شہر کے مختلف نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام جاری ہے، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے متعلقہ انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ شہر کے کسی حصے میں پانی جمع نہ ہونے پائے،مصروف شاہراہوں سے پانی کی نکاسی کی جارہی ہے، کھارادر وزیر مینشن کے اطراف بارش کا پانی جمع نہیں ہوا، وزیرمینشن کے اطراف سیوریج سمیت دیگر ترقیاتی کام چند روز قبل مکمل کیا گیا ہے.

Tags:

KarachiMalirSindh Monsoon
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ملیر پریس کلب کے لئے ایک کروڑ روپے کا اعلان

Next

ایک آسان سی ورزش اور فائدے بے شمار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme