Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کراچی میں صرف ایک ہفتے کے دوران نگلیریا سے تین اموات

By Akhtar Rasool
مئی 30, 2023 3 Min Read
0

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں محض ایک ہفتے کے دوران ’دماغ کھا جانے والے امیبا‘، نگلیریا کے باعث ایک خاتون سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے، تینوں مریضوں میں تیز بخار، سر درد اور متلی کی شکایت سامنے آئی تھیں

خیال رہے کہ کراچی میں ہر سال موسمِ گرما کے دوران تازہ پانی میں پائے جانے والے اس امیبا کے سبب اموات سامنے آتی ہیں، تاہم اسے پانی میں کلورین شامل کر کے آسانی کے ساتھ ختم کیا جا سکتا ہے

اس جان لیوا وائرس کا شکار بننے والوں میں قیوم آباد کورنگی کی رہائشی بتیس سالہ خاتون گلشن، پاکستان رینجرز کے ملازم اور سرجانی ٹاؤن کے رہائشی پینتالیس سالہ محمد آصف اور صدر کا رہائشی ایک انیس سالہ نوجوان ظاہر شاہ شامل ہیں

محکمہ صحت کے جاری کردہ بیان کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ خاتون کی والدہ پٹیل ہسپتال میں داخل تھیں، جہاں وہ عیادت کے لیے گئی تھیں، اس دوران انہوں نے وضو کر کے نماز عصر ادا کی اور مغرب ہوتے ہی گھر روانہ ہو گئیں

دریں اثنا ان کے سر میں درد اٹھا، جس پر وہ پیناڈول کھا کر سو گئیں، تاہم رات گئے چار بجے ہی انہیں الٹی اور اسہال کی شکایت ہوئی، جس پر انہیں صبح نو بجے ہسپتال پہنچایا گیا اس دوران ان کے سر درد میں کمی نہیں ہوئی

بعد ازاں کیے گئے ٹیسٹس میں 24 مئی کو ان کے نگلیریا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور اسی رات دا بجے وہ دم توڑ گئیں

محکمہ صحت کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون ہسپتال میں وضو کرنے کے دوران نگلیریا کا شکار بنیں

دوسرے متاثرہ مریض محمد آصف تھے جنہیں 23 مئی کو سر درد کی شکایت ہوئی اور پھر الٹیاں لگ گئیں، جس پر انہیں رینجرز ہسپتال نارتھ ناظم آباد لے جایا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی

تاہم اگلے روز طبیعت مزید بگڑنے پر انہیں پی این ایس شفا ہسپتال منتقل کیا گیا یہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا اور بعد ازاں وینٹی لیٹر پر شفٹ کر دیا گیا

26 مئی کو ان کی حالت مزید تشویشناک ہو گئی اور علی الصبح ان کا انتقال ہوگیا

متوفی کے بھائی نے بتایا کہ وہ لانڈھی جیل کی سیکیورٹی پر مامور تھے اور رینجرز ہیڈکوارٹرز منزل پمپ میں رہائش پذیر تھے اس دوران وہ صرف ایک مرتبہ تقریباً ایک ہفتہ قبل اپنے گھر سرجانی ٹاؤن گئے لیکن وہاں وضو یا غسل نہیں کیا تھا

تیسرے متاثرہ مریض کے بارے میں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے حکام نے بتایا کہ انیس سالہ ظاہر شاہ پیشے کے لحاظ سے بیرا اور صدر کا رہائشی تھا

نوجوان کو شدید بخار، سر درد اور الٹیوں کی شکایت تھی جسے ہفتہ 27 مئی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، تاہم اس کی حالت میں بہتری نہ آسکی اور 28 مئی کو وہ خالق حقیقی سے جا ملا

نگلیریا کیا ہے اور اس سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

جناح ہسپتال کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر یحیٰی تونیو نے بتایا کہ نگلیریا فاؤلیری گرم، میٹھے پانی میں پروان چڑھتا ہے اور ناک کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتا ہے جہاں سے یہ دماغ تک جاتا ہے اور ٹشوز کو تباہ کرنا شروع کر دیتا ہے، اسی لیے اسے دماغ کھانے والا امیبا کہا جاتا ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ اس امیبیا کے نتیجے میں پیدا ہونے والی بیماری تقریباً ہمیشہ ہی مہلک ہوتی ہے البتہ یہ جراثیم ٹھنڈے، صاف اور کلورین والے پانی میں زندہ نہیں رہ سکتے

نگلیریا سے ہونے والی اموات سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت نے بلدیاتی اداروں سے شہر کے پانی کی فراہمی میں فوری طور پر کلورین شامل کرنے کے لیے بات کی ہے

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ نگلیریا فاؤلیری دماغ کھانے والا جرثومہ ہے جو کلورین کے ذریعے ختم ہوسکتا ہے، لہٰذا شہر میں پانی کی فراہمی کرنے والے چینلز میں کلورین شامل کیا جائے

انہوں نے شہریوں کو بھی ہدایت کی کہ گھروں میں استعمال ہونے والے پانی میں کلورین ٹیبلیٹس شامل کی جائیں۔

Tags:

front pleated kurthi in malayalamfront pleated stitching in malayalamgajar mooli achar recipe in hindigown stitching in malayalamhow to make achar at homeias coaching in bangloreias coaching in hyderabadlatest news in malayalamlong gown stitching in malayalammooli achar recipe in hindimudi valara tips in tamilnigella sativa benefitsplastic surgery in indiathe hindu in tamilthe hindu news analysis in tamiluncle podger hangs a picture in hindi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

واٹس ایپ کے وڈیو کال کے دوران اسکرین شئیرنگ فیچر کیسے کام کرتا ہے؟

Next

استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑکوں کی تعمیر کا آپشن زیر غور ہے، ورلڈ بینک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme