Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

استعمال شدہ پلاسٹک سے سڑکوں کی تعمیر کا آپشن زیر غور ہے، ورلڈ بینک

By Akhtar Rasool
مئی 30, 2023 3 Min Read
0

اقوام متحدہ کی طرف سے عالمی سطح پر پلاسٹک کی آلودگی کم کرنے کے لیے کچھ حل پیش کیے گئے ہیں، جن میں استعمال شدہ پلاسٹک کو خام مال کے جزوی متبادل کے طور پر سڑکوں کی تعمیر میں استعمال کرنے جیسے کچھ نئے حل بھی سامنے آئے ہیں

پلاسٹک کی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے ورلڈ بینک کی طرف سے جارہ کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی قانونی معاہدہ پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے، اپ اسٹریم اور ڈاؤن اسٹریم اقدامات کو جوڑنے کے لیے ایک مکمل لائف سائیکل نقطہ نظر کا مطالبہ کرتا ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ استعمال شدہ پلاسٹک کو سڑک کی تعمیر کے لیے خام مال کے طور پر استعمال کرنا ایک ڈاؤن اسٹریم اقدام ہے، جبکہ استعمال شدہ پلاسٹک کو ختم کرنے کے لیے اپ اسٹریم اقدامات کرنے کی بھی ضرورت ہے

خیال رہے کہ استعمال شدہ پلاسٹک کا استعمال ایک نئی ٹیکنالوجی کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں اس کو ان پٹ خام مال کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متعدد کمپنیاں دنیا بھر میں اس ٹیکنالوجی پر عمل درآمد کر رہی ہیں، تاہم انجینئرنگ امور میں کریکنگ جیسے مسائل موجود ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چونکہ سڑک کی تعمیر میں استعمال شدہ پلاسٹک کا استعمال اور دیکھ بھال کے مراحل کے بعد استعمال شدہ پلاسٹک کو ہدف رکھا گیا ہے، اس لیے پلاسٹک کی سڑکوں کو ڈاؤن اسٹریم اقدام سمجھا جاتا ہے

رپورٹ کے مصنف نے اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ سڑک کی تعمیر کے لیے استعمال شدہ پلاسٹک کا استعمال ایک ممکن انتخاب ہوگا، جو ماحولیات اور انسانی صحت کو بھی محفوظ رکھتا ہے

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ دنیا بھر میں ایک سو بتیس پلاسٹک روڈ کے منصوبے چل رہے ہیں، جبکہ پاکستان نے بھی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلا پلاسٹک روڈ تعمیر کیا ہے

مزید بتایا گیا ہے کہ 58 فیصد پلاسٹک سڑکوں کے منصوبوں کی پلاننگ ہو گئی ہے یا تو وہ تعمیری مراحل میں ہیں جبکہ 37 فیصد پلاسٹک روڈ تعمیر ہو چکے ہیں، جن کو استعمال میں لایا گیا ہے

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے رکن کے مطابق حال ہی میں ایک نجی کمپنی کے تعاون سے ایوب چوک تا مارگلہ ایک کلومیٹر پر مشتمل پلاسٹک روڈ تعمیر کیا گیا ہے

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پلاسٹک سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے معلومات میں اہم کمی کو پورا کرنے کے لیے تحقیق کی ضرورت ہے

عالمی سطح پر پلاسٹک کی بھاری مقدار میں پیداوار کے پیش نظر کاروباری افراد، اختراع کار اور محققین استعمال شدہ پلاسٹک کو استعمال کرنے کے نئے طریقے دریافت کر رہے ہیں

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پلاسٹک سڑکیں ایک ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے

ابتدائی مراحل میں اس عمل کو کوالٹی کنٹرول جیسے مسائل کا سامنا رہتا ہے اور اس کے نتیجے میں انڈسٹری کو آپریشنل مسائل اور اس ٹیکنالوجی کو اپنانے میں محتاط رہنا پڑتا ہے

علاوہ ازیں پلانٹ پر استعمال شدہ پلاسٹک کو بلیک ٹاپ میں تبدیل کرنے کے لیے جدید اور اضافی آلات کی ضرورت ہوگی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ یہ ٹیکنالوجی نسبتاً نئی ہے اور زیادہ تر ممالک کے پاس اس حوالے سے معیاری ہدایات کی کمی ہے اس لیے طویل مدتی نتائج غیر واضح ہیں اور مزید پائلٹ اور تحقیقی منصوبوں کی ضرورت ہے

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر اس وقت پلاسٹک سڑکوں کی کارکردگی کے حوالے سے انتہائی بےیقینی پائی جا رہی ہے

رپورٹ کے مطابق نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر میں پلاسٹک کا استعمال روڈ کریکنگ ریزسٹنس کو کم کر سکتا ہے

علاوہ ازیں ماحولیاتی حالات بشمول سیلابی صورتحال میں پلاسٹک سڑکوں کی طویل مدتی کارکردگی بھی غیر واضح ہے۔

اس یقین کے بغیر یہ یقینی دہانی کرانا مشکل ہوگا کہ عام سڑکوں سے زیادہ پلاسٹک سڑکوں کی دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Tags:

advantages and disadvantages of platic roadsbuilding roads through plasticplastic in roadsPlastic PollutionPlastic recyclingplastic roadsplastic roads conceptplastic roads constructionplastic roads makingplastics in roadsplastics roadprocess of plastic road constructionrecycling plasticsingle-use plasticssoas university of londontiles made of plastic wasteuse of waste plasticswaste plastic recycling machinewhat is decomposition
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں صرف ایک ہفتے کے دوران نگلیریا سے تین اموات

Next

ایشیا کو یورپ سے ملانے والے ٹرانسپورٹ منصوبے کا اعلان

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme