Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی میں کھلے آسمان تلے زنگ آلود گرین بسیں سڑنے لگیں

By Akhtar Rasool
جنوری 1, 2023 2 Min Read
0

سندھ کے دارالحکومت کراچی کی گرین میٹرو بس سروس فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث تقریباً ختم ہو چکی ہے اور اس کی ایک سو سے زیادہ بسیں زنگ کھا کر کھلے میدان میں گل سڑ رہی ہیں

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں قائم کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے سٹی وارڈن ڈپارٹمنٹ کے پلاٹ میں گرین میٹرو بس سروس کی بسیں ابتر حالت میں کھڑی ہیں، جن کے ڈھانچے زنگ آلود، سیٹیں ٹوٹی پھوٹی اور دھول مٹی سے اٹی ہوئی ہیں

کے ایم سی کے ترجمان ساجد حسن کے مطابق 2007 میں شروع ہونے والے گرین میٹرو بس سروس ادارے کی مالی مشکلات کے باعث بند پڑا ہے

بس سروس کا مقصد کراچی کی عوام کو سفری سہولت فراہم کرنا تھا، جس کے لیے شہری حکومت نے سابق ناظم مصطفیٰ کے زمانے میں سو سے زیادہ بسیں خریدی تھیں

گلشن حدید اور ٹاور کے درمیان چلنے والی خود کار دروازوں سے لیس ہر بس میں چالیس نشستیں تھیں جبکہ اضافی مسافروں کے لیے ہینڈلز بھی موجود تھے

ساجد حسن کے مطابق کافی عرصے تک گرین میٹرو سروس کی بسیں کراچی والوں کے لیے سفری سہولت فراہم کرتی رہی اور مالی مشکلات کے باعث 16-2015 میں کچھ بسوں کو گراؤنڈ کرتے ہوئے محض تیس بسوں کو سڑکوں پر رہنے دیا گیا، جنہیں بعد ازاں ایک نجی کمپنی کے حوالے کیا گیا

’کے ایم سی میں شروع سے ہی مالی حالات کمزور رہے ہیں، اور جدید میٹرو بس سروس کے لیے فنڈز کی کمی کے باعث مینٹیننس نہ ہو سکی، جس کی وجہ سے مذکورہ بسیں ناکارہ ہو گئیں۔‘

ساجد حسن نے مزید بتایا کہ اب کراچی کے لیے چار ریپڈ بس سروس شروع کی جا رہی ہے، جن میں گرین اور اورنج لائن شروع ہو چکی ہے جبکہ ریڈ اور یلو لائن پر تیزی سے کام جاری ہے

ایک جانب حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی کمی کا رونا رو رہی ہے تو دوسری جانب حکومت کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے اربوں روپے کا سرمایہ ضائع ہو رہا ہے۔

Tags:

Green Linegreen line busgreen line bus karachigreen line bus karachi route mapgreen line bus karachi updategreen line bus reviewgreen line bus routeGreen Line Bus Servicegreen line bus service faregreen line bus service karachigreen line bus service launchgreen line busesgreen line karachiKarachiKarachi Bus Servicekarachi green lineKarachi Green Line Buskarachi newskarachi transportPublic Transportpublic transport of karachi
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جرم و سزا اور قید خانوں کی تاریخ

Next

بلوچستان عوامی پارٹی کے تین ارکانِ اسمبلی سمیت متعدد رہنما پیپلزپارٹی میں شامل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme