Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا، 1 شخص جاں بحق، متعدد زخمی

By Akhtar Rasool
مئی 13, 2022 3 Min Read
0

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ صدر دھماکے کے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کے جسم پر بال بیرنگ کے نشانات ہیں

جناح اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایا کہ دھماکے سے ایک شہری جاں بحق ہو اور ہسپتال میں 8 زخمیوں کو لایا گیا ہے، جن کی حالت شدید نوعیت کی ہے۔

ڈاکٹر شاہد رسول نے بتایا کہ زیادہ تر افراد بال بیرنگ سے زخمی ہوئے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے  پولیس کے سربراہ غلام نبی میمن نے بتایا کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے، دھماکے سے وہاں پر موجود گاڑیوں سمیت املاک کو نقصان پہنچا ہے

آئی جی پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو دھماکے کی ابتدائی رپورٹ دی، جس میں کہا گیا کہ دھماکا یونائیٹڈ بیکری کے قریب ہوا ہے اور لگتا ہے آئی ای ڈی موٹرسائیکل میں نصب تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکے سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوا ہے اور متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا بتایا گیا کہ بم ڈسپوزل ٹیم جائے وقوع کا معائنہ کررہی ہے اور سی ٹی ڈی حکام بھی جائے وقوع پر موجود ہیں، اور تفتیش ہر پہلو سے کی جارہی ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی اور حکومت سندھ کے ترجمان مرتضی وہاب نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو جناح اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ پولیس کے اعلیٰ حکام سے رابطہ ہوا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق جناح اسپتال میں اب تک 8 زخمیوں کو لایا گیا ہے اور ایک شہری جاں بحق ہوا ہے۔

اس سے قبل صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے ڈان نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ افسوس ناک واقعہ ہوا ہے، جس کی مذمت کرتےہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سے بات ہوئی ہے، انہوں نے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، پولیس اور بم اسکواڈ کو جائے وقوع میں بھیج دیا ہے، جو شواہد جمع کر رہے ہیں اور جیسے نوعیت کا پتہ چلے گا تو آگاہ کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ترجیح ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جائے جبکہ پولیس تفتیش کر رہی ہے

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے سے ایک شخص کے جاں بحق اور دیگر افرد کے زخمی ہونے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شہری کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گوہ ہون۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے۔

وزیراعظم کی جانب سے وزیر اعلیٰ سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

وفاقی وازرات داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کراچی کے علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لیتےہوئے چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیر داخلہ نے دھماکے میں قیمتی جان کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کے لیے دعا کی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی جامع تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے حکومت سندھ کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی

Tags:

Karachi Blastکراچی
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہاسٹل میں پڑنا (مزاح)

Next

روپے کی گراوٹ کا سلسلہ جاری,ڈالر 193 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme