Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ٹی 20 میچ، چلی ویمن ٹیم نے ارجنٹائن کے خلاف 64 نو بالز کروا دیں!

By Akhtar Rasool
اکتوبر 16, 2023 2 Min Read
0

اس وقت کرکٹ کے شائقین کی نظریں انڈیا میں ہونے والے ورلڈکپ پر مرکوز ہیں، لیکن دوسری جانب ایک ایسا کرکٹ میچ بھی منعقد ہوا، جو کئی اعتبار سے بلکل انوکھا تھا

یوں تو کرکٹ میں نئے نئے ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں، تاہم حالیہ دنوں میں ایک ایسا میچ بھی ہوا جو اپنی نوعیت میں ایک منفرد میچ مقابلہ ثابت ہوا ہے

یہ ٹی20 میچ چلی اور ارجنٹائن کی خواتین ٹیموں کے درمیان بیونس آئرس میں کھیلا گیا، جس میں ارجنٹائن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 427 رنز بنا ڈالے

اس کے جواب میں چلی کی ویمنز ٹیم 15 اوورز میں صرف 65 کے اسکور پر ہی ڈھیر ہو گئی اور یوں یہ میچ ارجنٹائن نے 364 رنز سے جیت لیا

اس میچ میں ارجنٹائن کی بیٹر لُوسیا ٹیلر نے 27 چوکے رسید کرتے ہوئے 84 گیندوں پر 169 رنز بنائے جبکہ اُن کی ساتھی البرٹینا گلان 23 چوکے لگا کر 84 گیندوں پر 145 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں

ارجنٹائن کی واحد وکٹ 350 کے اسکور پر گری، جبکہ لُوسیا اور البرٹینا کی یہ 350 رنز کی پارٹنرشپ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی پارنٹرشپ بن گئی

چلی کی جانب سے واحد وکٹ جیسیکا مرانڈا نے لی، جنہوں نے چار اوورز میں 64 رنز دیے

لیکن دلچسپ اور حیران کن بات یہ ہے کہ 427 رنز کے ٹوٹل میں ارجنٹائن کی بیٹرز نے کوئی ایک بھی بھی چھکا نہیں لگایا

ابھی تو رکیے۔۔ سب سے مزے کی بات تو ابھی باقی ہے۔۔ وہ یہ کہ اس منفرد میچ میں چلی کی بولروں کی جانب سے 73 ایکسٹرا رنز دیے گئے جس میں 64 نو بالز شامل تھیں!

اسی طرح بولنگ کرتے ہوئے چلی کی بولر کونسٹنزا اویارس نے چار اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 92 رنز دیے، جو کے ایک اور نیا ریکارڈ ہے

427 رنز کے ہدف کے جواب میں ارجنٹائن کی بولروں نے بھی 29 ایکسٹرا رنز دیے، جس میں 26 وائڈ بالز شامل تھیں جبکہ چلی کی سات بیٹرز صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئیں

خیال رہے ارجنٹائن کا چلی کے خلاف 427 رنز کا اسکور ویمنز ٹی20 کرکٹ میں ایک اننگز میں سب سے زیادہ سکور ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بحرین ویمنز ٹیم کے پاس تھا، جنہوں نے سعودی عرب کے خلاف ٹی20 میچ میں 318 رنز بنائے تھے۔

Tags:

Argentinabasketball live streamcomputer historycurrent affairs in englishcurrent affairs in hindicurrent affairs of may totan siddaily current affairs in hindidd india doordarshan live dd india live tv dd india online streamelections in nepalfiba u19 women's basketball world cupfiba u19 women's basketball world cup 2023germany vs. spain full matchitaly brazil 1982 full matchmatchmatch highlightsmonthly current affairs of may 2023os history
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’کیا معلوم یہ مضمون بھی مصنوعی ذہانت نے ہی لکھا ہو‘

Next

پاکستان میں فضائی مسافروں کو اسمگلنگ کے لیے کیسے استعمال کیا جاتا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme