Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

کشمیر میں ریفرنڈم کرائیں گے کہ وہ آزاد رہنا چاہتے ہیں یا پاکستان کے ساتھ، عمران خان

By Akhtar Rasool
جولائی 23, 2021 2 Min Read
0

مظفر آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کی حکومت اور پسند کا الیکشن کمیشن ہے، ہم دھاندلی کیسے کرسکتے ہیں

آزاد کشمیر کے علاقے تراڑ کھل میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیریوں نے اپنی آزادی کے لئے بڑی قربانیاں دیں اور بار بار اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہوئے ، پورا یقین ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی

انہوں نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ میں آزاد کشمیر کو صوبہ بنانا چاہتا ہوں یہ بات کہاں سے آئی اس کا علم نہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں انشااللہ ریفرنڈم ہوگا اور کشمیری فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے کس کے ساتھ رہنا ہے، کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے کہ وہ ہندوستان کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں

عمران خان نے کہا کہ اس کے بعد میری حکومت ایک اور ریفرنڈم کروائے گی کہ کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا آزاد

وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی سے الیکشن میں دھاندلی کا شور مچایا جارہا ہے، ن لیگ نے آج تک کوئی کام ایمانداری سے نہیں کیا، آزاد کشمیر میں آپ کی حکومت ہے، عملہ آپ کا ہے، الیکشن کمیشن آپ کا اور آپ کی پسند کا ہے، تو دھاندلی ہم کیسے کریں گے، پورا یقین ہے الیکشن ہارنے کے بعد ن لیگ دھاندلی کا رونا روئے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ جم خانہ کلب میں ایک موٹا ساآدمی میچ کھیلنے آگیا اس کا نام نوازشریف تھا، اس نے جس طرح کی سیاست کی اسی طرح کی کرکٹ تھی، وہ جب میچ کھیلنے آتا تھا تو اپنے ایمپائر لاتا تھا، جب نوازشریف  آؤٹ ہوتا تھا تووہ ایمپائر نو بال کردیتے تھے، ان کے لیے صرف وہ ٹھیک ہوتا ہے جب ان کا اپنا ایمپائر ہو، میں کرکٹ کی دنیا میں نیوٹرل ایمپائر لے کرآیا، ہم ایک سال سے کہہ رہے ہیں الیکشن سسٹم ٹھیک کریں، لیکن اپوزیشن کوئی جواب نہِیں دیتی، ٹیکنالوجی میں فوری رزلٹ آجاتا ہے ، ووٹ چوری نہیں ہوتے

عمران خان نے مزید کہا کہ پچھلی حکومتوں کا دور دیکھ لیں اور ہمارا دور دیکھ لیں، نواز شریف نے مودی کو شادیوں پر بلایا، نواز شریف نے نیپال میں مودی سے خفیہ میٹنگ کی تھی، وہ اپنی فوج سے ڈرا ہوا تھا، آج کل تو بڑی فوج کی تعریفیں ہورہی ہیں میں دیکھ رہا ہوں، زرداری کو پیسہ بنانے سےوقت ملتا توکشمیر کی بات کرتا، کشمیر کمیٹی پر ایک ڈیزل بیٹھا تھا،  میری سب سے پہلے کوشش ہوگی کہ آزاد کشمیر میں غربت کم کروں، کھانے پینے کی چیزوں میں سبسڈی دیں گے۔

Tags:

KashmirPakistanReferendum
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اچانک آٹھ ہزار روپے تک کا اضافہ

Next

نشے میں دھت ڈی ایس پی نے موبائل سے ٹکر مارکر ٹھیلے والے کو زخمی کردیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme