Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کورونا میں محبت کے نام پر آن لائن فراڈ، ’ساتھی پر چار لاکھ ڈالر خرچ کیے‘

By Akhtar Rasool
فروری 20, 2022 2 Min Read
0

کراچی – کرونا وائرس کی وبا کے دوران کئی لوگوں نے گھروں تک محدود ہو جانے کے بعد تنہائی ختم کرنے کے لیے انٹرنیٹ کی دنیا کا سہارا لیا، تاہم ان میں سے اکثر کو آن لائن فراڈ کا سامنا کرنا پڑا

یوں تو محبت کے نام پر لوگوں کو آن لائن فراڈ میں پھنسانے کے واقعات کوئی نئی بات نہیں، لیکن وبا کے دوران اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق وبا کے دوران دھوکہ دینے والے افراد نے کرونا وائرس کے قواعد و ضوابط کی آڑ میں متاثرین سے نہ ملنے کا بہانا بھی بنایا

امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن کا کہنا ہے کہ فراڈ کرنے والوں میں سے کسی نے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی وجہ دی، تو کسی نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے لگنے والی سفری پابندی کو وجہ بنایا

اسی قسم کے فراد سے متاثر ہونے والے ایک شخص نے آگاہی پھیلانے والے ادارے ”سائلنٹ وکٹم نو مور“ کو بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے اقدامات کی بنا پر ان کی ’گرل فرینڈ‘ نے ان سے تعلق ختم کر دیا

اس شخص نے اپنے تئیں اپنی گرل فرینڈ کے بارے میں جاننے کی جب کوشش کی تو پتہ چلا کہ جو تصاویر بھیجی گئی تھیں، وہ کسی اور کی تھیں

تاہم تب تک متاثرہ شخص نے ویزا فیس اور دیگر اخراجات پر چار لاکھ ڈالر خرچ کر دیے تھے

امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کے مطابق 2021ع میں 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ’رومینس اسکیم‘ میں چوری ہوئے ہیں

یہ 2020ع کے دوران ’رومینس اسکیم‘ میں چوری ہونے والی رقم سے 80 فیصد زیادہ ہے

‘سوسائٹی آف سٹیزنز اگینسٹ رلیشنشپ اسکیمز’ کے بانی ٹم مکگنیز کا کہنا ہے کہ آن لائن دھوکہ دہی کے واقعات میں اضافہ اکیلے پن کا نتیجہ ہے، اور اس کی ایک وجہ انٹرنیٹ تک باآسانی رسائی بھی ہے، جو وبا کے دوران سب سے زیادہ کارآمد ثابت ہوئی ہے

ٹم مکگنیز کہتے ہیں”اس قسم کی ہیرا پھیری مہارت کا کام ہے۔ دھوکہ دینے والا یا والی عام بات چیت سے شروع کرتے ہیں، جس دوران وہ متاثرہ شخص کو اپنی باتوں میں لانے کا ہر طریقہ اپنا چکے ہوتے ہیں“

امریکی ایئرفورس کی سابق افسر ڈیبی مونٹگو میری جانسن نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ’انہوں نے سالوں تک اس بات کو سامنے نہیں آنے دیا کہ ایک شخص نے ان سے دس لاکھ ڈالر چوری کیے تھے۔‘

ڈیبی مونٹگومیری کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا تھا وہ شخص ان سے محبت کرتا ہے

ڈیبی نے کہا ”میں نے اس شخص سے بات چیت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد شروع کی تھی، کیونکہ مجھے کسی کی ضرورت تھی“

Tags:

Love FraudOnline FraudOnline Love
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک اور وبا جلد دنیا میں پھیل سکتی ہے، بل گیٹس

Next

جعلی خبر دینے پر پانچ سال تک سزا کا صدارتی آرڈیننس جاری

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme