Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

کورونا ویکسین نہ لگوانے والا جیل جانے کے لیے تیار رہے، فلپائنی صدر

By Akhtar Rasool
جون 22, 2021 2 Min Read
0

منیلا : فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے کہا ہے کہ جو فلپائنی ویکسین نہیں لگوائے گا، وہ جیل جانے کے لیے تیار رہے

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلپائن میں کورونا وبا کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور عوام کی جانب سے ویکسین لگوانے میں ہچکچاہٹ اور مزاحمت دکھانے پر صدر روڈریگو دوتیرتے نے اعلان کرتے ہوئے فلپائن کے شہریوں سے کہا ہے کہ آپ کے پاس صرف دو ہی راستے ہیں، یا تو ویکسین لگوائیں یا پھر جیل جائیں

فلپائن کے صدر کا کہنا ہے کہ ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والے بے وقوفوں کی وجہ سے انہیں شدید غصہ ہے۔ ان سب ضدیوں نے اگر اب بھی ویکسین لگوانے سے انکار کیا تو سور کو بے ہوش کرنے والے شاٹس سے ان لوگوں کو بے ہوش کرکے ویکسین لگواؤں گا

اطلاعات کے مطابق صدر روڈریگو دوتیرتے کے اس غصے کی وجہ ملک میں بھارت سے آنے والے کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا وائرس کا تیزی سے پھیلنا ہے، جس سے اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ باقی نہیں بچی ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فلپائن کے صدر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گولی مارنے کی دھمکی دے چکے ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے تین افراد پر گولی چلانے کا واقعہ بھی پیش آیا تھا جو شدید زخمی ہوگئے تھے اور ان میں سے ایک عمر بھر کے لیے معذور ہو گیا تھا

یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہ ہوگا کہ فلپائن میں ویکسینیشن کا آغاز رواں برس مارچ سے ہوچکا ہے لیکن اب تک صرف ایک فیصد عوام نے ہی ویکسین لگوائی ہے جس کی وجہ حکومت پر اعتماد نہ ہونے، سازشی نظریات اور ویکسینیشن کے بارے میں خوف ہے۔

Tags:

COVID19PhilippineVaccination
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ناکام امریکہ نے افغانستان میں شرمندگی اور تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا، حامد کرزئی

Next

کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ ننھی تتلی کتنے ہزار کلومیٹر سفر طے کرتی ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme