Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

کورونا کی نئی قسم: پروٹیز کھیلوں کے چوپٹ ہونے کا خطرہ

By Akhtar Rasool
نومبر 27, 2021 2 Min Read
0

کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد جنوبی افریقہ میں کھیلوں کا نظام چوپٹ ہوجانے کا خطرہ بڑھ گیا۔

برطانیہ جمعے سے افریقی ملکوں پر نئی سفری پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کررہا ہے، ایسے مین ویلز کے رگبی کلبز کارڈف اور اسکارلیٹس جلد از جلد جنوبی افریقہ چھوڑ کر وطن واپس جانا چاہتے ہیں، جنوبی افریقہ میں جمعے کو کورونا کے ایک نئی قسم سامنے آگئی ہے، جس کا پتہ چلنے پر ایک بار پھر کھیلوں کی بندش کا معاملہ ہے۔

ویلز کی رگبی ٹیمیں سفری پابندیاں عائد ہونے سے قبل جنوبی افریقہ سے نکلنا چاہتی ہیں، جبکہ گالف کے نئے ڈی پی ورلڈ ٹور کے پہلے ایونٹ کا انعقاد بھی کھٹائی میں پڑسکتا ہے، سردست چار رگبی ٹیمیں یونائیٹڈ رگبی چیمپئن شپ ( یو آر سی) میں جنوبی افریقی کلبز کا سامنا کریں گی۔
تاہم ویلش کلب کارڈف اور اسکارلیٹس نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ چھوڑنے کے خواہاں ہیں کیونکہ برطانیہ جمعہ سے سفری پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کررہا ہے۔حکام نے خبررساں ادارے کو یو آر سی میچز منسوخ کیے جانے کی بابت آگاہ کیا ہے، باضابطہ اعلان بھی جلد متوقع ہے۔ کارڈف کا میچ اتوار کو جوہانسبرگ میں لائنز کے ساتھ شیڈول ہے جبکہ اسکارلٹس ہفتے کو شارک کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈربن میں ہیں۔

دوسری جانب جمعے کو گالف ایونٹ جوہانسبرگ اوپن سے 15 برطانوی اور آئرش گالفرز نے دستبرداری کا اعلان کردیا، جمعرات کو کھیل خراب موسم کی وجہ سے جلد ختم کردیا گیا تھا لیکن دوسرے دن یہ افتاد آن پڑی، یہ ایونٹ ڈی پی ورلڈ ٹور کے شیڈول میں پہلا ہے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عامر خان نے فلم ’کے جی ایف 2‘ کی ٹیم سے معافی مانگ لی

Next

ملک ریاض کی برطانوی ویزا کی اپیل بھی مسترد، این سی اے کا فیصلہ برقرار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme