Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

کوہلی اور بھارتی بورڈ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں

By Akhtar Rasool
دسمبر 20, 2021 2 Min Read
0

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی نے کہا کہ مجھے ویرات کوہلی کا انداز اور رویہ بہت پسند ہے لیکن وہ ہر کسی سے لڑتے رہتے ہیں.

واضح رہے کہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بتائے بغیر ہٹانے پر کوہلی اور بھارتی بورڈ کے درمیان اختلافات ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں.

خبر رساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق گڑگاؤں میں ایک تقریب میں جب بی سی سی آئی کے صدر سے سوال کیا گیا کہ انہیں سب سے اچھا رویہ کس کا لگتا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے کوہلی کا رویہ پسند ہے لیکن وہ لڑتے بہت ہیں۔

جب ان سے مزید سوال کیا گیا کہ وہ زندگی میں تناؤ سے کس طرح سے نمٹتے ہیں تو انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا کہ زندگی میں کوئی تناؤ نہیں، صرف بیویاں اور گرل فرینڈ ہی تناؤ کا سبب بنتی ہیں.

واضح رہے کہ 15 دسمبر کو کوہلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کے بارے میں صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل انہیں آگاہ کیا اور اس بارے میں بورڈ نے کوئی مشاورت نہیں کی تھی.

ویرات کوہلی نے انکشاف کیا کہ 8 دسمبر کو ٹیسٹ سیریز کے لیے سلیکشن کی میٹنگ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل ان سے رابطہ کیا گیا تھا اور ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا بتایا گیا، اس سے قبل اس حوالے سے کوئی بات چیت نہیں ہوئی تھی.

انہوں نے کہا کہ چیف سلیکٹر چیتن شرما نے مجھ سے ٹیسٹ ٹیم پر مشاورت کی جس پر ہم دونوں نے اتفاق کیا اور کال ختم کرنے سے قبل مجھے بتایا گیا کہ پانچوں سلیکٹرز نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں ون ڈے ٹیم کا کپتان نہیں ہوں گا جس پر میں نے جواب دیا کہ ’ٹھیک ہے‘۔

تاہم اسی پریس کانفرنس کے دوران 70 سنچریاں بنانے والے بلے باز نے نئے کپتان روہت شرما سے کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کی تھی۔

کوہلی کے اس بیان کے بعد بھارتی بورڈ کو شدید دباؤ سامنا ہے اور گنگولی اور کوہلی کے درمیان اختلافات کی خبریں زور پکڑتی جا رہی ہیں۔

جب گنگولی سے کوہلی کے مذکورہ بیانات کے حوالے سے پوچھا گیا تھا تو انہوں نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے کچھ نہیں کہنا، ہم اس سے نمٹ لیں گے اور اس معاملے کو بی سی سی آئی پر چھوڑ دیں.

 

Tags:

Indian Cricket BoardVirat Kohli
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گوادر تحریک کا تجزیہ

Next

فلپائن میں سپر ٹائیفون "رائے” 200 سے زائد افراد ہلاک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme