Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Paksitan-Malik-Riaz-NAB-and-Bahria-UAE-Project
کالماہم ترینتازہ ترین

کھڑکی توڑ ملک ریاض بمقابلہ نظامِ ریاست

By Akhtar Rasool
جنوری 24, 2025 4 Min Read
0

سیاست دانوں کا عروج و زوال تو پاکستان میں خیر ایک معمول کی کہانی ہے مگر ملک ریاض پر زوال سازوں کا ہاتھ پڑنا غیر معمولی ہے۔ یہ چینی اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے ’علی بابا‘ کے ارب پتی مالک جیک ما کا مکھو ٹھپنے سے بڑی کہانی ہے۔

ملک ریاض بذاتِ خود کھڑکی توڑ فلم ہیں مگر اُن کے گِرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش تو بلاک بسٹر ہے۔

کہانی سننے میں بڑی سمپل ہے۔

ایک سائیکل سوار پر جب ’اُوپر والے‘ کا ہاتھ ہو تو وہ کس طرح پیڈل مارتا، وقت کی گرد جھاڑتا، تاحدِ نگاہ زمین پر اپنے تعمیراتی نشان چھوڑتا، آسمان چھونے کی کوشش کرتا ہے اور جب اِسی آسمان کے ستارے گردش میں آتے ہیں تو پھر وہ والا قومی احتساب بیورو ( نیب ) بھی آنکھیں دکھانے لگتا ہے جس کی نگاہوں سے کسی کا کچھ پوشیدہ نہیں۔

بحریہ ٹاؤن کے ناتے سے ملک ریاض کا نام سنہ 1996 سے عوامی یادداشت میں انجیکٹ کیا گیا۔ شروع میں لوگ باگ سمجھتے تھے کہ یہ پاک بحریہ کی کوئی رہائشی سکیم ہے۔ پاک بحریہ نے بھی نام بدلوانے کے لیے قانونی چارہ جوئی کی مگر زمین کے رکھوالے سمندری رکھوالوں پر بھاری پڑ گئے۔

بے نظیر سے نواز شریف تا پرویز مشرف تا عمران خان جو بھی باوردی یا بلا وردی آیا، سب کو زوال آتا چلا گیا مگر ملک صاحب پھلتے پھولتے گئے۔

کئی برس پہلے آپ نے ایک انٹرویو میں فرمایا کہ زمین کا کام تو ہزاروں لوگ کرتے ہیں مگر میں شاید ’سسٹم‘ کو ان سے تھوڑا بہتر سمجھتا ہوں۔ فائل آگے بڑھانے کے لیے اس میں اضافی پہیے لگانے پڑتے ہیں۔

کیا ملک ریاض کے بحریہ ٹاؤن دبئی میں سرمایہ کاری خلاف قانون ہے اور نیب اسے ’منی لانڈرنگ‘ کیوں قرار دے رہا ہے؟

ملک صاحب نے کبھی یہ تاثر نہیں جھٹلایا کہ اُن کے پاس ویڈیوز اور تصاویر کا سب سے بڑا نجی خزانہ ہے۔

بلکہ کل ہی انھوں نے فرمایا کہ ’میں ضبط کر رہا ہوں لیکن دل میں طوفان لیے بیٹھا ہوں۔ اگر بند ٹوٹ گیا تو پھر سب کا بھرم ٹوٹ جائے گا۔ یہ مت بھولنا کہ پچھلے پچیس، تیس سال کے سب راز ثبوتوں کے ساتھ محفوظ ہیں۔‘

حکم کی غلام نیب کو تو اب کسی نے سوتے سے جگا کر بتایا ہے کہ ملک صاحب نے کس طرح ریاست اور اپنے منصوبوں سے جڑے لاکھوں چھوٹے بڑے سرمایہ کاروں کو ڈیل کیا اور جس کا جتنا حق بنتا تھا اسے نوازا، مگر نیب کبھی بھی اس ریاستی سسٹم کے خلاف ریفرنس فائل نہیں کرے گا جس نے ملک ریاض کو ان داتا کے درجے تک پہنچانے میں ہر طرح کی قانونی و لاقانونی مدد کی۔

بھلا کس کس نے ملک ریاض کے نجی طیارے پر سواری نہیں گانٹھی؟

عسکری اسٹیبلشمنٹ کا کون سا در تھا جو اُن کے لیے کُھل جا سِم سِم نہیں تھا۔ کون سا ایسا ریٹائرڈ افسر ہے جس نے بحریہ ٹاؤن کی نوکری کی آفر پر لات ماری ہو؟

سنہ 2018 کے سلیکشنی الیکشن کے بعد منتخب آزاد ارکانِ اسمبلی کو ڈھو کر اسلام آباد پہنچانے کے لیے جو دو جہاز سب سے زیادہ مشہور ہوئے اُن میں سے ایک جہانگیر ترین اور دوسرا ملک ریاض کا تھا۔ کون سا ایسا سیاستدان ہے جس نے کبھی نہ کبھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کے لیے ملک ریاض کا پُل استعمال نہیں کیا۔

میڈیا نے اس ملک میں اسٹیبلشمنٹ سے سیاستدانوں اور عدلیہ تک بھلا کس کو چھوڑا مگر ملک ریاض یا ان کے تعمیراتی منصوبوں پر انگلی اٹھانا تو دور کی بات اس بابت سوچنا بھی نوکری داؤ پر لگانے جیسا تھا۔

حتیٰ کہ وفاقی وزرا اپنی پریس کانفرنسوں میں کسی مشرقی بہو کی طرح ’ان کا‘ نام لینے کی بجائے ’ایک معروف کاروباری شخصیت‘ کا سرسری ذکر کر کے آگے بڑھ جاتے تھے۔

عدلیہ کا کیا کہیں؟ آج تک یہی کُھل کے سامنے نہیں آ سکا کہ دبنگ چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار کا ملک ریاض سے کیا مفاداتی رشتہ تھا۔ اس سکینڈل میں سزا و جزا کا کیا ہوا؟

ملک صاحب اور اُن کے ساتھیوں اور ادارے پر جتنے بھی مقدمات بنے وہ یا تو زیرِ سماعت ہیں یا پھر بحریہ ٹاؤن کے ہزاروں چھوٹے سرمایہ کاروں کے مفاد میں مالیاتی ازالے یا بیچ بچاؤ کے فیصلوں سے عبارت ہیں۔ ان مقدمات سے منسلک کتنے کردار گرفتار یا اندر ہیں؟

ملک ریاض کے بقول وہ سیاسی مہرہ اور سلطانی گواہ بننے سے انکار کی پاداش میں شاہی غضب بھگت رہے ہیں۔جبکہ نیب کا کہنا ہے کہ وہ لینڈ ڈویلپر نہیں لینڈ گریبر ہیں۔ ریاستی و نجی املاک کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگانے کے مجرم ہیں۔ لہذا اگر دبئی میں بھی کوئی ملک ریاض کے پروجیکٹ میں سرمایہ لگاتا ہے تو وہ منی لانڈرنگ کا مجرم تصور ہو گا۔

اس کا ایک مطلب تو یہ بھی نکل سکتا ہے کہ جس ریاست نے اس پراجیکٹ کی اجازت دی وہ خود منی لانڈرنگ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ تو کیا یہ وہی متحدہ عرب امارات نہیں جو سٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر رکھوا کر اور پھر اسے رول اوور کر کے ریاستِ پاکستان کو آئی ایم ایف کے روبرو کھڑا رہنے میں بھی مدد کرتی ہے؟

اب انتظار ہے کہ سیاست کو قابو میں رکھنے والا اسٹیبلشمنٹ کا ’تراشیدم ، پرستیدم ، شکستم‘ کا عشروں پرانا نسخہ ملک صاحب پر بھی کارگر ہوتا ہے کہ نہیں۔

لگتا ہے اس بار گیم کچھ اور ہے۔ کچھ سیاسی، کچھ مالی، کچھ مفاداتی اور کچھ انائی۔ مک مکا ہو گیا تو خیر ہے ورنہ، اور لے آئیں گے بازار سے گر ٹوٹ گیا۔

بشکریہ بی بی سی اردو
(نوٹ: کسی بھی بلاگ، کالم یا تبصرے میں پیش کی گئی رائے مصنف/ مصنفہ/ تبصرہ نگار کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے سنگت میگ کا متفق ہونا ضروری نہیں۔)

Tags:

Bahria Town and CorruptionBahria Town and NABBahria Town and PoliticsBahria Town ControversiesBahria Town CorruptionBahria Town CriticismBahria Town DevelopmentBahria Town DubaiBahria Town Dubai InvestmentBahria Town HistoryBahria Town Illegal ProjectsBahria Town Land DealsBahria Town Legal ControversiesBahria Town Legal IssuesBahria Town NewsBahria Town ProjectsBahria Town Scandal DetailsBahria Town ScandalsBahria Town UAE ConnectionsBahria Town Wealth Scandalscorruption in pakistanland grabbing pakistanLand Grabbing ScandalsLand Mafia Scandals PakistanMalik Riaz and EstablishmentMalik Riaz and Establishment LinksMalik Riaz and JudiciaryMalik Riaz and MediaMalik Riaz and MilitaryMalik Riaz and NABMalik Riaz and PoliticiansMalik Riaz and PowerMalik Riaz ArrestMalik Riaz Construction EmpireMalik Riaz Controversial Projectsmalik riaz controversyMalik Riaz Dubai ProjectsMalik Riaz ExposedMalik Riaz Exposes CorruptionMalik Riaz Financial ScandalsMalik Riaz Hidden WealthMalik Riaz InterviewsMalik Riaz InvestigationMalik Riaz Latest UpdatesMalik Riaz Legal BattlesMalik Riaz Money Launderingmalik riaz newsMalik Riaz Political InfluenceMalik Riaz Political LinksMalik Riaz Political PowerMalik Riaz Real Estatemalik riaz scandalMalik Riaz Scandal ExplainedMalik Riaz Scandal UpdatesMalik Riaz SecretsMalik Riaz Threatening RemarksMalik Riaz ThreatsMalik Riaz Threats to NABMalik Riaz UAE ProjectsMalik Riaz vs NABMalik Riaz WealthMalik Riaz Wealth and PowerMalik Riaz Wealth HistoryNAB and Malik RiazNAB InvestigationsNAB Malik Riaz InvestigationPakistan Business NewsPakistan Corruption ScandalsPakistan Elite CorruptionPakistan Real Estate MafiaPakistan Real Estate NewsPakistan Real Estate TycoonsPakistani Billionaire NewsPakistani BillionairesPakistani Business CorruptionPakistani Judiciary ScandalsPakistani Land MafiaPakistani Tycoon InfluencePakistani Tycoon NewsPolitical Corruption PakistanPolitical Elite and Malik RiazPolitical Scandals PakistanReal Estate CorruptionReal Estate Mafia PakistanReal Estate ScandalsReal Estate Tycoons
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
The-extraordinary-story-of-the-value-of-a-modest-note-of-five-hundred-reaching-three-crore-rupees
Previous

پانچ سو کے ایک معمولی نوٹ کی قیمت پونے تین کروڑ روپے تک پہنچنے کی غیر معمولی داستان!

Irritable-bowel-syndrome-Men-reaching-menopause-fact-or-myth
Next

ایریٹیبل میل سنڈروم: مردوں کا سنِ یاس کو پہنچنا، حقیقت یا افسانہ؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme